Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے اسیرکارکن شاہدعزیز کوجیل میں مسلسل تشدد کرکے شہیدکردیاگیا


ایم کیوایم کے اسیر کارکن شاہد عزیز کو جیل میں مسلسل تشدد کر کے شہیدکردیاگیا
 Posted on: 6/16/2021
ایم کیوایم کے اسیرکارکن شاہدعزیز کوجیل میں مسلسل تشدد کرکے شہیدکردیاگیا
 شاہدعزیز کو2017میں گرفتارکیاگیاتھا۔انہیں کئی ماہ تک لاپتہ رکھاگیا اور سرکاری حراست
 میں رکھ کرشدیدتشددکانشانہ بنایاگیاتھا
شاہدعزیزگزشتہ چارسال سے جیل میں اسیر تھے، دوماہ قبل بھی انہیں جیل سے نکال
 کر 15روز کاریمانڈلیاگیا اور سرکاری حراست میں وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایاگیا 
انہیں نازک حالت میں دوبارہ سینٹرل جیل منتقل کیاگیا ۔ جہاںانہیں اذیتیں دی جاتی رہیں
 مسلسل تشدداوراذیتوںکے نتیجے میں شاہدعزیز شہید ہوگئے توجیل انتظامیہ نے ان کی 
شہادت کوطبعی موت قراردینے کے لئے جیل سے اسپتال شفٹ کردیا
شاہد عزیزکی عمر 50سال تھی ۔ وہ ایم کیوایم کے شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ 107 کے کارکن تھے

لندن  …  16  جون 2021ئ
ایم کیوایم کے اسیرکارکن شاہدعزیز کوجیل میں تشدد کے نتیجے میں شہیدکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدعزیز کو2017میں گرفتارکیاگیاتھا۔انہیں کئی ماہ تک لاپتہ رکھاگیا اور سرکاری حراست میں رکھ کرشدیدتشددکانشانہ بنایاگیا۔ کئی ماہ بعد ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی اوران پر کئی جھوٹے مقدمات بناکرکراچی سینٹرل جیل میں منتقل کردیاگیا۔وہ گزشتہ چارسال سے جیل میں اسیر تھے۔ اس دوران انہیں جیل میں طرح طرح سے اذیتیں دی جاتی رہیں جس سے ان کی حالت بگڑتی گئی لیکن انہیں کسی قسم کی علاج معالجہ کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ دوماہ قبل بھی انہیں جیل سے نکال کرایک بارپھر 15دن کاریمانڈ لیا گیا اور15 روز تک سرکاری حراست میں وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایاگیا ۔ اور اسی حالت میں انہیں دوبارہ سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ۔ جیل میںانہیں طرح طرح سے ذہنی وجسمانی اذیتیں دی جاتی رہیں جس سے ان کی حالت مزید بگڑ تی چلی گئی ۔ اس مسلسل تشددکے نتیجے میں شاہدعزیزکی حالت نازک ہوگئی اوروہ منگل کی شب شہید ہوگئے ۔ جیل انتظامیہ نے ان کی موت کوطبعی موت قراردینے کے لئے انہیں انتقال کے بعد منگل کی شب جیل سے اسپتال شفٹ کردیا اورآج بروز بدھ ان کے اہل خانہ کویہ اطلاع دی گئی کہ شاہدعزیزکاجیل میںانتقال ہوگیا ہے ۔ شاہد عزیز ولد محمدعزیز کی عمر 50سال تھی ۔ وہ ایم کیوایم کے شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ 107 کے کارکن تھے۔ ان کی اہلیہ محترمہ فرزانہ شمیم بھی ایم کیوایم کی کونسلر رہ چکی ہیں۔شاہد عزیزشہید کے پسماندگان میں بیوہ اوردوبیٹیاں شامل ہیں۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کواسی طرح حراست میں تشددکانشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا  ہے۔ 

٭٭٭٭٭



7/23/2021 11:03:22 PM