Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئرکارکن سید احمد امام مرحوم کو قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا


 ایم کیوایم کے سینئرکارکن سید احمد امام مرحوم کو قائدتحریک جناب الطاف حسین  کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
 Posted on: 6/5/2021 1


ایم کیوایم کے سینئرکارکن سید احمد امام مرحوم کو قائدتحریک جناب الطاف حسین
 کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

تدفین کے موقع پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے 
اراکین رابطہ کمیٹی نے احمد امام مرحوم کی قبرپر گلدستہ رکھا ،فاتحہ خوانی کی
ایم کیوایم یوکے اورذیلی یونٹوں کی جانب سے بھی احمدامام مرحوم کی قبرپر
 گلدستے رکھے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں

لندن۔۔۔5، جون2021ئ
ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید احمد امام مرحوم کوآج قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔لندن کے علاقے گرین فورڈ کے قبرستان میں تدفین کے موقع پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اراکین رابطہ کمیٹی نے تحریک کے سینئرکارکن کی قبرپر گلدستہ رکھا۔ ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورذیلی یونٹوں کی جانب سے بھی احمدامام مرحوم کی قبرپر گلدستے رکھے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ،مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور احمدامام مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ 
٭٭٭٭٭











6/19/2021 12:33:08 PM