Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کوآگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کوآگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 9/9/2022 1
 ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کوآگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 نائن زیروکوآگ لگانے کا مقصدکروڑوں مہاجروں اور محروم ومظلوم عوام کے اس سیاسی قبلے کوصفحہ ہستی سے مٹانا ہے
اس گھناؤنی کارروائی پر رابطہ کمیٹی اور تحریک کے کارکنان ہی نہیں بلکہ پوری قوم میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے ۔ رابطہ کمیٹی
 نائن زیرو22اگست 2016ء سے فوج کی کڑی نگرانی اور پہرے داری میں ہے ، پھرآگ لگنے کاکوئی واقعہ کس طرح ہوسکتاہے ۔ رابطہ کمیٹی
نائن زیرومیں آتشزدگی کے سنگین واقعہ کو شارٹ سرکٹ کانتیجہ قراردینابھی کسی لطیفے سے کم نہیں۔رابطہ کمیٹی
22 اگست 2016ء سے نائن زیروکی بجلی منقطع ہے ، جب بجلی ہی نہیں تو پھرشارٹ سرکٹ کیسے ہوسکتاہے؟ رابطہ کمیٹی
آگ لگا ئے جانے کے شواہد جمع کئے جارہے ہیں ، جلدہی  تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیںگی۔رابطہ کمیٹی

لندن … 9  ستمبر 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میںایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کوآگ لگانے کے ہولناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب تک جومعلومات حاصل ہوئی ہیں ان سے یہ صاف ظاہرہوتا ہے کہ یہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے جس کا مقصدکروڑوں مہاجروں سمیت تمام محروم ومظلوم حق پرست عوام کے اس سیاسی قبلے نائن زیروکوصفحہ ہستی سے مٹانا ہے ۔ اس گھناؤنی کارروائی پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورپاکستان سمیت دنیابھرمیں پھیلے ہوئے تحریک کے وفاپرست کارکنان ہی نہیں بلکہ پوری قوم میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کروڑوں مہاجراور حق پرست عوام یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ نائن زیروجو22اگست 2016ء کوسیل کئے جانے کے دن سے پیراملٹری رینجرز یعنی فوج کی کڑی نگرانی اورسخت پہرے داری میں ہے پھراس میں آگ لگنے کاکوئی واقعہ کس طرح ہوسکتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کروڑوں مہاجر اور حق پرست عوام یہ سمجھتے ہیںکہ نائن زیروکوآگ لگانے کی یہ سازش و عمل فوج کے کڑے پہرے میں تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کااپنے بیوی بچوں کے ہمراہ فرار ہوجانے جیسا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس کی جانب سے نائن زیرومیں آتشزدگی کے سنگین واقعہ کو شارٹ سرکٹ کانتیجہ قرار دینابھی کسی لطیفے سے کم نہیں کیونکہ 22  اگست 2016ء کوجب سے نائن زیروسیل ہے ،اسی روزسے نائن زیروکی بجلی منقطع کردی گئی تھی ، لہٰذاجب بجلی ہی نہیں تو پھرشارٹ سرکٹ کاکوئی سوال ہی پیدانہیںہوتا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نائن زیرو کوآگ لگانے کے اس سنگین و اقعہ کے شواہد جمع کئے جارہے ہیں اور رابطہ کمیٹی جلدہی اس کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرے گی اوراس حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔











9/20/2024 5:03:32 PM