Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ ڈاکٹراعجازفاطمہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت


ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ ڈاکٹراعجازفاطمہ کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
 Posted on: 5/28/2021
ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ ڈاکٹراعجازفاطمہ کے انتقال پرقائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
 خلق خدا کی خدمت کیلئے مرحومہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، الطاف حسین
 دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان، سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔28، مئی2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ محترمہ اور ضیاء الدین اسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کی فلاحی خدمات اعتراف کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ خلق خدا کی خدمت کیلئے ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعاصم حسین سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ، مرحومہ کے درجات بلندفرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے(آمین)
٭٭٭٭٭

1/25/2022 10:35:36 PM