Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جس ملک کے فوجی جرنیلوں اورافسران کواپنے ہی ملک کے نہتے عوام کاخون بہانے کی عادت پڑجائے ان کاDNAہتھیارڈالنے والے جنرل نیازی کی طرح ہوجاتا ہے اورشکست اورذلت ورسوائی ان کامقدرہوتی ہے۔الطاف حسین


 جس ملک کے فوجی جرنیلوں اورافسران کواپنے ہی ملک کے نہتے عوام کاخون بہانے کی عادت پڑجائے ان کاDNAہتھیارڈالنے والے جنرل نیازی کی طرح  ہوجاتا ہے اورشکست اورذلت ورسوائی ان کامقدرہوتی ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 5/19/2021

جس ملک کے فوجی جرنیلوںاورافسران کواپنے ہی ملک کے نہتے عوام کاخون بہانے کی عادت پڑجائے ان کاDNAہتھیارڈالنے والے جنرل نیازی کی طرح 
ہوجاتا ہے اورشکست اورذلت ورسوائی ان کامقدرہوتی ہے۔الطاف حسین

مظلوم قوموںکے غیرت مندافراد ظالم وسفاک جرنیلوں وافسران سے اپنے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب ضرور لیںگے
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کا ٹیوٹرپرتازہ بیان

لندن … 19 مئی 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جس ملک کے فوجی جرنیلوںاورافسران کواپنے ہی ملک کے نہتے عوام کاخون بہانے کی عادت پڑجائے ان کاڈی این اے ہتھیارڈالنے والے جنرل نیازی کی طرح ہوجاتا ہے اورشکست اورذلت ورسوائی ان کامقدرہوتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج بروز بدھ ٹیوٹرپر جاری کئے جانے والے اپنے تازہ ترین بیان میں کہی۔ جناب الطاف حسین نے اپنے اس بیان میں عوام پر فوج کے مظالم اوراس کے نتائج کوموضوع بنایاہے۔ انہوں نے کہاکہ جس کسی بھی ملک کی فوج کے جرنیلوں اور افسران کو اپنے ہی ملک کے نہتے عوام کاخون بہانے کی عادت پڑجائے ایسے جرنیلوں اورافسران کاڈی این اے mutate  ہوکربھارتی جرنیل جگجیت سنگھ اروڑہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے پاکستانی جرنیل امیرعبداللہ خان نیازی کے ڈی این اے کی طرح ہوجاتا ہے اور شکست اورذلت ورسوائی ہمیشہ ایسا ڈی این اے رکھنے والوں کا مقدر ہوتی ہے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایسے ظالم وسفاک فوجی جرنیلوں اورافسران کے ہاتھوں ظلم وبربریت کانشانہ بننے والے مظلوم مہاجر، سندھی،پشتون، قبائلی عوام، گلگتی ،  بلتستانی، ہزار وال سرائیکی ویگرمظلوم قوموںکے غیرت مند ایسے ظالم وسفاک جرنیلوں وافسران سے اپنے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب ضرور لیںگے اوران کے شہیدوں کی اولادیں اپنے پیاروں کے بہیمانہ قتل وسفاکیت کے عمل کو ہرگز ہرگزنہیں بھولیںگے اورایک نہ ایک دن اس کاحساب لیںگی۔
جناب الطاف حسین نے شہید وں کے لواحقین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جن شہیدوںکے جوانوں نے اب تک اپنے شہیدوںکے خون کا حساب لینے کی قسم نہیں کھائی ہے وہ پہلی فرصت میں اپنے شہیدوں کی قبروںپر ہاتھ رکھ کریہ قسم کھائیںکہ ہم آپ کے خونِ ناحق کے ایک ایک قطرے کاحساب ضرور لیںگے۔
جناب الطاف حسین نے اپنے بیان میں معروف شاعراحمدفراز کا مصرعہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ احمدفراز  نے پاکستانی فوج کے ایسے ہی ظالم جرنیلوںکے بارے میں اپنی مشہور نظم میں یہ مصرعہ لکھا جو آج ہرمظلوم کے دل کی آواز بن چکا ہے کہ، 
پیشہ ورقاتلو  !  تم سپاہی نہیں
………  تم سپاہی نہیں
………  تم سپاہی نہیں
٭٭٭٭٭

9/21/2021 3:40:23 AM