Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں ایک روزہ ضائع کرانے کا عمل قہر خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، قائد تحریک الطاف حسین


پاکستان میں ایک روزہ ضائع کرانے کا عمل قہر خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 5/15/2021
پاکستان میں ایک روزہ ضائع کرانے کا عمل قہر خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، قائد تحریک الطاف حسین
یہ غیرشرعی عمل کرکے رویت ہلال کمیٹی کے تمام ارکان جرم کے مرتکب ہوئے ہیں
اللہ کے عذاب سے بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے اور کرانے و الوں کو بلاامتیاز وتفریق سرعام سخت سے سخت سزا دی جائے ،الطاف حسین

لندن۔۔۔15، مئی 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کے موقع پرمسلمانوںکا ایک روزہ ضائع کرانے کا عمل قہر خداوندی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے گھناؤنے عزائم کے تحت 12، مئی کو زبردستی چاند اورجبری عیدالفطر کا اعلان کرکے لوگوں کا ایک روزہ ضائع کرایا اور اس طرح کاغیرشرعی عمل کرکے رویت ہلال کمیٹی کے تمام ارکان جرم کے مرتکب ہوئے ہیں جوکہ اللہ تعالیٰ کے عذاب اور قہر کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے قہر اور عذاب  سے بچنے کا واحد شرعی راستہ یہ ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے اورکرانے والوں کو بلاامتیاز وتفریق سرعام سخت سے سخت سزا دی جائے۔
٭٭٭٭٭



6/17/2021 10:24:01 AM