فوج کاسندھ میں تیزی سے بڑھتا ہوا عمل دخل ایک نئی جنگ کو
دعوت دینے کے مترادف ہے ۔الطاف حسین
لندن … 2، جون2012ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج کا سندھ میں ہرگزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھتا ہوا عمل دخل سندھ میں ایک نئی جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ ٹیوٹرپربدھ کوجاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جس طرح فوج ،پیپلزپارٹی کے جاگیرداروں اوروڈیروں سے مل کر ڈیفنس ہاؤسنگ (DHA ( ، بحریہ ٹاؤن ، فضائیہ ٹاؤن اور دیگر ذرائع سے سندھ کے تمام قیمتی مقامات یعنی جزائر وبندرگاہوں اور تمام تر معدنیاتی وسائل پر قبضہ کررہی ہے اور فوج، پیپلزپارٹی کے جاگیرداروں اوروڈیروں کے ساتھ مل کر سندھ کی Demography یعنی سندھ سے باہر کے لوگوں کو لاکر سندھ میں بساکر ، سندھ کے اعداد و شمار کو تبدیل کرکے اور سندھ کے باشندوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا گھناؤنا عمل کررہی ہے مگر فوج کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایسا عمل کرکے وہ سندھ میں ایک نئی جنگ کو دعوت دے رہی ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے جاگو_جاگو_ سندھ_کے _باسیوں_جاگو کاہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
٭٭٭٭٭