Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میںمہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں پر ریاستی ظلم کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام 14اگست یومِ سیاہ کے طورپر منایا گیا


 Posted on: 8/16/2020

پاکستان میںمہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں پر ریاستی ظلم کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام 14اگست یومِ سیاہ کے
طورپر منایا گیا
یومِ سیاہ کے سلسلے میں امریکہ کے مختلف شہروں میں 8 ریلیاں نکالی گئیں،
ریلیوں میں سیاہ غبارے فضاء میں چھوڑے گئے، گاڑیوںپرسیاہ پرچم نمایاں تھے

شکاگو …  16  اگست 2020ئ
  ایم کیو ایم امریکہ نے پاکستان میں مظلوم قوموں کے خلاف برسوںسے جاری ظلم و جبر ، غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات ، ماورائے عدالت قتل ، غیر قانونی گرفتاریوں ، جبری گمشدگیوں ، قائدِ تحریک الطاف حسین کی تحریر و تقریر پرعائد پابندی ، ایم کیو ایم کے کارکنان وہمدردوں اور سندھ کے مختلف باشندوں کے خلاف مظالم کے خلاف 14اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔اس سلسلے میں امریکہ کے مختلف شہروں میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں ۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام واشنگٹن ڈی سی ہوا جس میں ایم کیو ایم بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی چیپڑ کے کارکنان و ہمدردوں نے شرکت کی ۔یہ کار ریلی مختلف راستوںسے ہوتی ہوئی پاکستان ایمبسی پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں یوم سیاہ کے پلے کارڈز، ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک الطاف حسین کے تصاویر اٹھارکھی تھیں۔شرکاء نے زوردارنعرے لگاکرپاکستان میں ریاستی مظالم کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یوم سیاہ کادوسرا پروگرام ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپڑ کے زیراہتمام ہوا جس میں کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی میں شامل گاڑیوں پر سیاہ پرچم ، سیاہ غبارے اور چودہ اگست بلیک ڈی کے بینرز و پوسٹرز آویزاں تھے ۔ گاڑیوں کا یہ قافلہ ہیوسٹن میںواقع پاکستان ایمبسی کی طرف گیا اور اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر دونوں مقامات پر سیاہ غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے۔ بلیک ڈے کے سلسلے کی تیسری ریلی ایم کیوایم ڈیٹرائٹ چیپڑ کے زیر اہتمام نکالی گئی۔ جو سیاہ جھنڈوں ، پارٹی پرچموں اور بینرز کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں سے نکلی اور اپنے طے کردہ مقام پرختم ہوئی۔ یوم سیاہ کے سلسلے میںامریکہ کے شہر شکاگو میں بھی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں ایم کیو ایم کے کارکنان اورہمدردوں نے شرکت کی ۔ ریلی میں شامل گاڑیوں میںسیاہ پرچم، ایم کیوایم کے پرچم اوربینرز آوایزاں تھے۔ریلی ڈان ٹاؤن سے شروع ہوئی   جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اپنے مقررہ مقام پر ختم ہوئی۔ اس ریلی میں سیاہ غبارے چھوڑے گئے ۔ گاڑیوں پرسیاہ پرچموں کے ساتھ ساتھ پارٹی پرچم بھی لگائے گئے۔ریلی کے دوران تنظیمی نغمے چلائے گئے جس سے ریلی کے شرکاء میں جوش وخروش پیدا ہوا۔ یوم سیاہ کے سلسلے کی پانچویں اور چھٹی کار ریلی ایم کیو ایم اٹلانٹا چیپڑ اور ایم کیو ایم فلوریڈا چیپڑ میں منعقد ہوئی۔ اِن دونوں ریلیوں میں
 بھی کارکنان و وفاپرست عوام کا جذ بہ قابلِ دید تھا۔ فضا پارٹی نغموں سے گونجتی رہی اور سیاہ غباروں ، جھنڈوں نے ریلی کا ماحول مزیدخوبصورت بنایا ہوا تھا۔ایم کیو ایم امریکہ کے نیویارک چیپڑ نے یومِ سیاہ کے سلسلے میںکار ریلی نکالی جس میں نوجوانوں ،خواتین اور معصوم بچوں نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکانے یوم سیاہ کے حوالے سے سیاہ غبارے ہوا میں چھوڑ ے اورزوردارنعرے لگائے۔ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے یوم سیاہ کی آٹھویں اور آخری ریلی ایم کیو ایم لاس اینجلس چیپڑ میں منعقد ہوئی۔ریلی ایک بڑے کارواں کی شکل میں مختلف راستوںسے گزری ۔ راہگیروںنے ریلی میں دلچسپی کااظہارکیا۔ شرکا نے سیاہ جھنڈے ،پارٹی پرچم اور گاڑیوں پر مختلف احتجاجی نعرے درج کئے ہوئے تھے ۔ شرکاء نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجابستان سے آزادی حاصل کرنااب تمام محروم ومظلوم قوموںکاعظیم مقصد ہے ۔ 

٭٭٭٭٭


9/7/2024 11:11:52 AM