Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کی تاریخ میں 19جون کو یوم سیاہ کے طورپریادکیاجاتارہے گا، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 6/18/2020
ایم کیوایم کی تاریخ میں 19جون کو یوم سیاہ کے طورپریادکیاجاتارہے گا، قائد تحریک الطاف حسین
19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا گیا
ظلم وستم اورجبرواستبداد سے الطاف حسین اورپرعزم کارکنان کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے
سندھ کو پنجاب کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے ایم کیوایم کی پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی
19جون 1992ء کے شہداء کی 28 ویں برسی کے موقع پرقائد تحریک الطاف حسین کا خصوصی پیغام
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ19جون 1992ء کوفوجی آپریشن ،ایم کیوایم اورمہاجروں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اورایم کیوایم کی تاریخ میں 19جون کو ہمیشہ یوم سیاہ کے طورپریادکیاجاتارہے گا۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 28 ویں برسی کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت متعارف کرائی اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے ملک بھرکے عوام میں شعوری بیداری پیدا کی لیکن ملک کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کا تصور فوجی اسٹیبلشمنٹ کو پسند نہیں آیا اور ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوںکے تانے بانے بنے جانے لگے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے مجرمانہ سرگرمیوںمیں ملوث عناصر کو اپنی صفوں سے خارج کیاتو فوج اورآئی ایس آئی نے ان جرائم پیشہ عناصرپرمشتمل حقیقی ٹولہ تشکیل دیا۔19جون 1992ء کو ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا گیا، ایم کیو ایم سے نکالے گئے حقیقی دہشت گردوں کوفوجی ٹرکوں پر بٹھاکر کراچی لایاگیا، ایم کیوایم پرشب خون مارا گیا، جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں
کو قتل وغارتگری اورلوٹ مارکا کھلالائسنس دیاگیا، شہرکے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر اورایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر حملے کرائے گئے، درجنوں کارکنوں اورعہدیداروں کواغو ا کیاگیا،کارکنان اورمنتخب نمائندوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں،ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں اوردفاتر پر قبضہ کرایاگیااورکئی کارکنوں کو بیدردی سے گولیاں مارکرشہید کردیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ حقوق کی جدوجہد کی پاداش میں آج بھی وفاپرست کارکنان پرعرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ظلم وستم ،جبرواستبداد ، قتل وغارتگری ، جبری گمشدگیوں اور چھاپے گرفتاریوں سے نہ تو پہلے الطاف حسین اورایم کیوایم کے پرعزم کارکنان کے حوصلے پست کیے جاسکے ہیں اورنہ آئندہ ایم کیوایم کے کارکنان کو ریاستی مظالم سے خوف زدہ کیاجاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام ترریاستی مظالم کے باوجود مظلوم عوام کے حقوق اور سندھ دھرتی کو پنجاب کی غلامی سے نجات دلانے کیلئے ایم کیوایم کی پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔ جناب الطاف حسین نے 19، جون1992ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ، ایم کیوایم کے پرعزم وفاپرست کارکنان اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ایم کیوایم اپنی منزل پرپہنچ کرہی دم لے گی ۔
٭٭٭٭٭
9/14/2024 10:59:20 PM
حکومت ججوں کی تعداد اورمدت ملازمت میں اضافے اور چیف جسٹس کی تقرری کے ط
...
14 Sep 2024
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاپشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکت
...
13 Sep 2024
ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری
...
11 Sep 2024
پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوق
...
10 Sep 2024
عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconc
...
09 Sep 2024
پاکستان کے طلبہ بنگلہ دیش کے طلبہ سے سبق حاصل کریں، حقیقی آزادی کے لئے
...
08 Sep 2024
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد کی گرفتاری کاواقعہ ریاست کے ماتھ
...
01 Sep 2024
بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہ
...
30 Aug 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، ح
...
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، ت
...
25 Aug 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us