ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کی 66 ویں سالگرہ اۤج پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں مناأی گئی
سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور قاأدتحریک الطاف حسین سے تجدید عہدوفا کیاگیا ،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں مبارکباد کے پیغامات کاتانتا
پاکستان میںریاستی اۤپریشن کے باعث کارکنوں نے گھروں کے اندرسالگرہ کے کیک کاٹے اور تنظیمی ترانے گاکرقاأدسے محبت کااظہارکیا
بہت سے کارکنوں اور خواتین نے سالگرہ کے حوالے سے جناب الطاف حسین کی تصاویروالے پرچم اوربیجز بھی تیارکئے تھے
کراچی اور مختلف شہروں میںقاأدتحریک الطاف حسین کے حق میں وال چاکنگ ،پوسٹر، پرچم اوربینر اۤویزاں، دراز ی عمر کےلئے بکروںکا صدقہ
اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام قاأدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ مناأی گئی ،اجلاسوںمیں کیک کاٹاگیا اور قاأد سے تجدید عہد وفا کیاگیا
جناب الطاف حسین کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی جانب سے خصوصی ترانہ کااجرا
یوکے یونٹ کے کارکنوںاورخواتین نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچ کرجناب الطا ف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اورکیک کاٹا
لندن ۔۔۔۔۔۔17 ستمبر 2019ئ
ایم کیوایم کے بانی وقاأدجناب الطاف حسین کی 66 ویں سالگرہ اۤج پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں مناأی گئی،سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور قاأدتحریک الطاف حسین سے تجدید عہدوفا کیاگیا۔سالگرہ کے موقع پر اۤج دن بھرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مبارکباد کے پیغامات موصول ہوتے رہے ۔ پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ ،امریکہ ،کینیڈا، برطانیہ،جرمنی، اۤسٹریلیا، بیلجئم ، فرانس، ہالینڈ، پرتگال، اٹلی، ساوئتھ افریقہ ، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اوردیگرممالک سے بھی کارکنوں اورہمدردوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے قاأدتحریک جناب الطاف حسین کوانکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اوران کی درازی عمر کےلئے دعا کی ۔ پاکستان میںکراچی، حیدراۤباد، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈواۤدم اوردیگرشہروں میں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی اۤپریشن کے باعث ایم کیوایم کے نوجوان کارکنوں اورخواتین نے گھروں کے اندراپنے محبوب قاأد کی سالگرہ کے کیک کاٹے اورسالگرہ کے تنظیمی ترانے گاکرقاأدسے محبت وعقیدت کااظہارکیا۔ بہت سے کارکنوں اور خواتین نے سالگرہ کے حوالے سے جناب الطاف حسین کی تصاویروالے پرچم اوربیجز بھی تیارکئے تھے۔بعض کارکنوںنے کراچی اورسندھ کے مختلف شہروں کے بعض مقامات پر جناب الطاف حسین کے حق میں وال چاکنگ بھی کی اور پوسٹر، پرچم اوربینر بھی اۤویزاں کردیے ۔بعض مقامات پر جناب الطاف حسین کی دراز ی عمر کےلئے بکروںکا صدقہ کیاگیا۔پختونخواہ کے شہر بنوں اورپنجاب کے بعض شہروں میں بھی کارکنوں نے جناب الطا ف حسین کی سالگرہ کاکیک کاٹا۔ نارتھ امریکہ ، کینیڈا، اۤسٹریلیا، جرمنی، ساوئتھ افریقہ اورخلیجی ریاستوں میں ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام قاأدتحریک الطاف حسین کی 66 ویں سالگرہ مناأی گئی ۔ کارکنوں کے اجلاس ہو"ے جن میں سالگرہ کاکیک کاٹا گیا اورجناب الطاف حسین سے تجدید عہد وفا کیاگیا۔ جناب الطاف حسین کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک خصوصی ترانہ بھی جاری کیاگیاجس کاعنوان تھا '' یہ 17ستمبر ہے '' ۔ ترانے کااجراأ گزشتہ شب انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میںیوکے یونٹ کے کارکنوں کی موجودگی میں کیاگیا۔ کئی کارکنان جناب الطا ف حسین کےلئے گلدستے اورکارڈبھی لیکراۤءے تھے ۔ یوکے یونٹ کے کارکنوںاورخواتین نے اۤج بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچ کرجناب الطا ف حسین کوان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اورسالگرہ کاکیک کاٹا۔ جناب الطاف حسین کی سالگرہ اۤج سوشل میڈیاپر بھی چھاأی رہی ۔ اس موقع پر ایک ہیش ٹیگHappy Birthday2 Altaf Bhai بھی جاری کیاگیاتھا ۔ کارکنوں نے سالگرہ کے حوالے سے خوبصورت تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیاپر ڈال کر جناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کااظہارکیا۔
٭٭٭٭٭