وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے موقع پر ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی اۤپریشن ،مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں اور دیگر قومیتوںپرہونے والے مظالم کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جایںگے
اس سلسلے کاپہلامظاہرہ کل مورخہ 21جولاأی بروز اتوار واشنگٹن میں کیپٹیل ہل کے سامنے کیا جاأے گا
دوسراحتجاجی امظاہرہ پیر22جولاأی کی صبح 9بجے وہاأٹ ہاوئس کے سامنے کیا جاأے گا
مظاہروںمیں شرکت کےلئے امریکہ کی مختلف ریاستوںسے ایم کیوایم کے کارکنان اورذمہ داران واشنگٹن پہنچناشروع ہوگئے
لندن ۔۔۔۔۔۔ 20 جولاأی 2019ئ
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے موقع پر پاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی اۤپریشن،کارکنوںکے ماوراے عدالت قتل ، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، مہاجروں، بلوچوں، پشتونوںاوردیگرقومیتوں پرہونے والے مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جاأیںگے۔ اس سلسلے کاپہلامظاہرہ کل مورخہ 21جولاأی بروز اتوار واشنگٹن میں کیپٹیل ہل کے سامنے کیا جاے گا۔ یہ مظاہرہ اتوار کوواشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے کیاجاے گاجب کہ اس سلسلے کادوسرامظاہرہ پیر22جولاأی کی صبح 9بجے وہاأٹ ہاوئس کے سامنے کیا جاأے گا۔ان مظاہروںمیں شرکت کےلئے امریکہ کی مختلف ریاستوں سے ایم کیوایم کے کارکنان اورذمہ داران واشنگٹن پہنچناشروع ہوگئے ہیں جو مظاہروں تیاریوں کوحتمی شکل دے رہے ہیں۔ مظاہرے میں مہاجروںکے ساتھ ساتھ بلوچ، پشتون ،سندھی،گلگتی ، بلتستانی اوردیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شرکت کریںگے۔ دریں ا ثنا ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی اورچیپٹرز کے ذمہ داروں کاایک اجلاس ہواجس کی صدارت ایم کیوایم امریکہ کے نگراں شاہد مصطفےٰ نے کی۔ اجلاس میں 21 اور22جولاأی کوواشنگٹن میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی تیاریوں کاجاأزہ لیاگیا۔ اجلاس میں کہاگیاکہ ان احتجاجی مظاہروںکے ذریعے امریکہ کے صدراورٹرمپ انتظامیہ کی توجہ پاکستان میں مہاجروں، بلوچوں، پشتونوں ،سندھیوں اور دیگر قومیتوں پرہونے والے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کراأی جاے گی۔
٭٭٭٭٭