Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کل بروزاتوارلندن میں یوم تجدیدوفاکے اجتماع سے خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کل بروزاتوارلندن میں یوم تجدیدوفاکے اجتماع سے خطاب کریں گے
 Posted on: 10/6/2018
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کل بروزاتوارلندن میں یوم تجدیدوفاکے اجتماع سے خطاب کریں گے
یوم تجدیدوفاایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کی مناسبت سے منایاجارہاہے
’’ یوم تجدید وفا ‘‘کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،کارکنوں میں جوش وخروش 
اجتماع کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے کنوینرڈاکٹرندیم احسان کی زیرصدارت یوکے کے ذمہ داران کااجلاس 
اجتماع کے انعقادکے انتظامات کوبہتراورمؤثر بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
یوم تجدیدوفاکے اجتماع کی کارروائی سوشل میڈیاپر دنیابھرمیں براہ راست نشرکی جائے گی 
قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت ہی مہاجروں کوان کے حقوق کی جدوجہدکی منزل پر پہنچاسکتی ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کل بروز اتوار لندن میں’’ یوم تجدید وفا ‘‘ کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔اتوارکو یوم تجدیدعہدوفا جناب الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ کی مناسبت سے منایاجا رہاہے۔اس سلسلے میں منعقدکئے جانے والے اجتماع کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی ہیں۔ یہ اجتماع لندن کے علاقے ایجویئرمیں واقع ’’وی آئی پی لاؤنج ‘‘ میں لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔اجتماع کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان کی زیرصدارت یوکے کے تمام یونٹوں کے ذمہ داران کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میںیوکے کے ذمہ داران نے اتوار7 اکتوبر کوہونے والے’’ یوم تجدید وفا‘‘ کے دعوت ناموں کی تقسیم ، کارکنان وہمدردوں سے رابطوں اوردیگرتیاریوں کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پراجتماع کے انعقادکے انتظامات کوبہتراورمؤثر بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔تمام ذمہ داران نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ یوم تجدیدوفا کے اجتماع کوکامیاب اوریادگار بنانے کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کارلائیں گے۔ اجلاس میں طے کیاگیاکہ یوم تجدیدوفاکے اجتماع کی کارروائی سوشل میڈیاپر دنیابھرمیں براہ راست نشرکی جائے گی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ 7 اکتوبرکے اجتماع کے انعقادکے سلسلے میں کارکنوں کی محنت ولگن اور جانفشانی قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 7 اکتوبرکوہونے والا اجتماع شاندار ہوگااورکارکنان وعوام ایک بارپھرتحریک اور قوم کے دشمنوں پر یہ حقیقت ثابت کردیں گے کہ کوئی بھی ریاستی جبراورپروپیگنڈہ انہیں قائدتحریک الطاف حسین سے دورنہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین ہی مہاجرقوم کی آخری امید ہیں اوران کی قیادت ہی مہاجروں کوان کے حقوق کی جدوجہدکی منزل پر پہنچاسکتی ہے ۔ 

*****









9/14/2024 10:44:57 PM