Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا


ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا
 Posted on: 7/15/2018
ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا
شدید گرمی کے باوجود ضعیف العمربزرگوں، خواتین، نوجوانوں اوربچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان شاہد مصطفےٰ، عدنان نقوی، عارف آجاکیہ، آرگنائزر ریحان عبادت ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ،ذمہ داران وکارکنان، ہمدردوں اوران کے اہل خانہ شریک تھے 

ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام ہفتہ کودارالحکومت واشنگٹن میں امریکی صدر کی رہائش گاہ وہائٹ ہاؤس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں شدید گرمی کے باوجود ضعیف العمربزرگوں، خواتین، نوجوانوں اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان شاہد مصطفےٰ، عدنان نقوی، عارف آجاکیہ، ایم کیوایم امریکہ کے آرگنائزر ریحان عبادت ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، امریکہ کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران وکارکنان، ہمدردوں اوران کے اہل خانہ شریک تھے ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم، قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر، پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے۔ پلے کارڈز اوربینرزپر پاکستان میں 25جولائی کوہونے والے الیکشن کے بائیکاٹ ، مہاجروں کے قتل عام، جبری گمشدگیوں، غیرقانونی چھاپوں، گرفتاریوں اورجناب الطا ف حسین کی میڈیاکوریج پر پابندی اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے حوالے سے کلمات درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کاجوش وخروش اورفلک شگاف نعرے سیاحوں کی توجہ کامرکزبنارہا۔ اس موقع پر سیاحوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے احتجاجی مظاہرے کی وجوہات معلوم کیں اورمہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم پر گہرے افسوس کااظہارکیا۔ایم کیوایم کے کارکنوں نے سیاحوں کومہاجرنوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، غیرقانونی گرفتاریوں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کی تفصیلات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے ۔ وہائٹ ہاؤس کے اطراف کی فضاء ایم کیوایم کے کارکنوں کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر کارکنوں نے کافی دیرتک یہ نعرے لگائے،
نعرہ مہاجر۔۔۔ جئے مہاجر، نعرہ الطاف ۔۔۔،جئے الطاف ، We want Justice, Stop killings Mohajirs, Call to action..Boycott Election..Stop supporting. Taliban.
Father of the nation...Altaf Altaf
خون رنگ لائے گا۔۔۔ انقلاب آئے گا ۔۔۔ شہداء تیرے خون سے انقلاب آئے گا۔
ہم کومنزل نہیں رہنماچاہیے۔ یہ جودہشت گردی ہے ۔۔۔اس کے پیچھے وردی ہے۔
اس موقع پر خواتین، بالخصوص بچوں کاجوش وخروش قابل دیدتھا اوربچوں نے بھی فلک شگاف نعرے لگاکرجناب الطا ف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہارکیا۔ بعدازاں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے وہائٹ ہاؤس کے سامنے قطار بناکرمارچ کیا اورWake-up ...Wake-up..White house کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ احتجاجی مظاہرہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔مظاہرے کے اختتام پرایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے شدیدگرمی اوردھوپ کی تمازت کے باوجودمظاہرے میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج
تحسین بھی پیش کیا۔ 
*****





9/17/2024 3:55:26 PM