یوسف میمن کے مبینہ بیان میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے بارے میں لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ ، من گھڑت اوربے بنیاد ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
|
Posted on: 5/11/2018
|
یوسف میمن کے مبینہ بیان میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے بارے میں لگائے گئے الزامات
سراسر جھوٹ ، من گھڑت اوربے بنیاد ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
قائدتحریک الطاف حسین کورقم دینے کا بہتان سفیدجھوٹ اور انتہائی مضحکہ خیز ہے ، بریگیڈیئر امتیاز خودمیڈیاپر حقائق بیان کرچکے ہیں
سپریم کورٹ میں زیرسماعت اصغرخان کیس میں بھی سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اسد درانی کے حلفیہ بیان اورپیسے لینے والے سیاستدانوں کی فہرست میں بھی قائدتحریک الطاف حسین کانام شامل نہیں ہے
قائدتحریک الطاف حسین مئی 1990ء میں اپنے آپریشن کے سلسلے میں لندن آئے اورپھر23اگست 1990ء کووطن واپس گئے
1991ء میں آپریشن کے حوالے سے اپنے دوبارہ طبی معائنے کے سلسلے میں لندن آئے اور21دسمبر1991ء کوپاکستان واپس گئے
رابطہ کمیٹی اس حوالے سے کل بروزہفتہ تفصیلی وڈیو کانفرنس کرے گی جس میں اس حوالے سے ثبوت وشواہد بھی پیش کئے جائیں گے
لندن ۔۔۔11، مئی2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جیونیوز کے پروگرام ’’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں اصغرخان کیس کے حوالے سے یوسف میمن کے ایف آئی اے کودیے گئے مبینہ بیان میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے بارے میں لگائے گئے الزامات کوسراسر جھوٹ ، من گھڑت اوربے بنیاد قرار دیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین مئی 1990ء میں اپنے آپریشن کے سلسلے میں لندن آئے اورپھر23اگست 1990ء کووطن واپس گئے اور1991ء میں آپریشن کے حوالے سے اپنے دوبارہ طبی معائنے کے سلسلے میں لندن آئے اور21دسمبر1991ء کوپاکستان واپس گئے ۔جب دوسری مرتبہ وطن واپسی پر قائدتحریک الطاف حسین پر خودکش حملہ ہواتب ایم کیوایم کی مرکزی کمیٹی اورتمام تنظیمی ذمہ داروں کی درخواست اوراصرارپر قائدتحریک یکم جنوری 1992ء کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے اوروہاں سے لندن آئے لہٰذا اس حوالے سے یوسف میمن کے مبینہ بیان میں کیاگیادعویٰ سراسرجھوٹاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جیونیوز کے مذکورہ پروگرام میں نشرہونے والے یوسف میمن کے اس مبینہ بیان میں جوقائدتحریک الطاف حسین کورقم دینے کاجو بہتان لگایاگیاہے وہ ایک سفیدجھوٹ اور انتہائی مضحکہ خیز ہے ،اس حوالے سے بریگیڈیئر امتیاز خودمیڈیاپر حقائق بیان کرچکے ہیں اور سپریم کورٹ میں زیرسماعت اصغرخان کیس میں بھی سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل اسد درانی کے حلفیہ بیان اورپیسے لینے والے سیاستدانوں کی فہرست میں بھی قائدتحریک الطاف حسین کانام شامل نہیں ہے جس سے یوسف میمن کے الزامات سراسرجھوٹ ثابت ہوتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رابطہ کمیٹی اس حوالے سے کل بروزہفتہ تفصیلی وڈیو کانفرنس کرے گی جس میں اس حوالے سے ثبوت وشواہد بھی پیش کئے جائیں گے ۔
*****
|
10/3/2024 12:43:52 PM
|
|