Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ایک ہی ہے اوروہی ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں۔ہاشم اعظم


ایم کیوایم ایک ہی ہے اوروہی ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں۔ہاشم اعظم
 Posted on: 3/14/2018

ایم کیوایم الحمدلللہ آج بھی نہ صرف قائم ہے بلکہ مضبوط ہے ۔ ہاشم اعظم

ایم کیوایم تمام ترمظالم کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے 
انشاء اللہ 17مارچ کو لندن میں ہونے والاایم کیوایم کا34واںیوم تاسیس کااجتماع تاریخی ہوگا۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم ایک ہی ہے اوروہی ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوکے کے ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب
اجلاس میں ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا 

لندن ۔۔۔ 14 مارچ 2018ء
ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک ہی ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں اورجوآج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں مہاجروں اورتمام مظلوموں کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہی ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوکے یونٹ کے ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر یوکے یونٹ کے تمام چیپٹرز نے یوم تاسیس کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنے اپنے کاموں کی رپورٹ پیش کی ۔اس موقع پر اجلاس کوبتایاگیاکہ یوم تاسیس کے اجتماع کے سلسلے میں لندن اوردیگرشہروں میں ہمدردوں کوتقریب کے دعوت نامے دیے جارہے ہیں اورتمام لوگوں تک یوم تاسیس کاپیغام پہنچایاجارہاہے ۔ یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکے یونٹ کے تمام کارکنان یوم تاسیس کے سلسلے میں جس طرح جوش وخروش سے کام کررہے ہیں اورکارکنوں اورہمدردوں میں جس طرح کاجذبہ پایاجاتاہے اس کودیکھتے ہوئے ہمیں پورایقین ہے کہ انشاء اللہ 17مارچ کو لندن میں ہونے والاایم کیوایم کا34واںیوم تاسیس کااجتماع تاریخی ہوگاجو ایک بارپھر دنیاکودکھائے گاکہ ایم کیوایم الحمدلللہ آج بھی نہ صرف قائم ہے بلکہ مضبوط ہے اورقائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔ ہاشم اعظم نے محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر تمام کارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔








9/12/2024 11:57:49 AM