Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لندن میں ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس ’’یوم عزم وفا‘‘ کے طورپر منایاجائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم
Posted on: 3/11/2018
لندن میں ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس ’’یوم عزم وفا‘‘ کے طورپر منایاجائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم
لندن میں یوم تاسیس کے اجتماع سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کرینگے، یوم تاسیس کی تیاریاں عروج پر، کارکنان میں جوش وخروش
یوم تاسیس کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات ، دانشوروں، تجزیہ نگاروں، شعرائے کرام اورصحافیوں کی شرکت متوقع
امریکہ ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، بیلجیم، جرمنی، ناروے اوردیگرممالک سے ذمہ داران وکارکنان بھی شرکت کریں گے
یوم تاسیس سے قائد تحریک الطاف حسین کا خطاب حق پرستی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹرندیم احسان
یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی اجازت دعوت نامہ رکھنے والوں کو ہی ہوگی، ڈاکٹرندیم احسان
کارکنان نہایت پرجوش ہیں،انشاء اللہ 17مارچ کویوم تاسیس کااجتماع شانداراورمثالی ہوگا۔ ہاشم اعظم
یوم تاسیس کی تیاریوں کے سلسلے میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں یوکے یونٹ کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے اجلاس سے خطاب
لندن میں ایم کیوایم کا 34 واں یوم تاسیس 17، مارچ 2018ء بروز ہفتہ کو ’’یوم عزم وفا‘‘ کے طورپر منایاجائے گا۔ بابائے مہاجرقوم اوربانی وقائد جناب الطاف حسین یوم تاسیس پراہم اور فکرانگیز خطاب کریں گے ۔ ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیں جس کیلئے کارکنان میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ تقریب میں شرکت کے دعوت ناموں کی تقسیم کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ یوم تاسیس کی تقریب کو منظم ، مربوط اور کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ یوم تاسیس کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ دانشوروں، تجزیہ نگاروں، شعرائے کرام اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے جبکہ امریکہ ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، بیلجیم، جرمنی، ناروے اوردیگرممالک سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان بھی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔یوم تاسیس کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے کی جانب سے کارکنان کے اجلاس بھی کیے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہواجس میں اراکین رابطہ کمیٹی ، برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور یونٹوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔اجلاس میں 17، مارچ کو لندن میں 34 ویں یوم تاسیس کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اورمختلف کمیٹیوں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک بھرکے محروم ومظلوم عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکنان جس جوش وجذبے سے تیاریوں میں مصروف ہیں وہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کا اجتماع اوراس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب حق پرستی کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے یوم تاسیس کی تقریب کے سلسلے میں محنت ولگن سے کام کرنے والے تمام ذمہ داران اورکارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی اجازت صرف ان کارکنان وہمدردوں کو ہی دی جائے گی جن کے پاس دعوت نامے ہوں گے۔انہوں نے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں پر زور دیا کہ وہ یوم تاسیس کی تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے اجلاس کویوم تاسیس کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ہاشم اعظم نے کہاکہ یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے ، وہ نہایت محنت ولگن سے تیاریوں میں مصروف ہیں اورانشاء اللہ 17مارچ کویوم تاسیس کااجتماع شاندار اور مثالی ہوگا۔
*****
7/6/2025 3:53:47 PM
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us