ایم کیوایم کا 34واں عظیم الشان یوم تاسیس مہاجردشمنوں کیلئے ایک واضح پیغام ہوگا ۔سفیان یوسف
|
Posted on: 2/27/2018
|
ایم کیوایم کا 34واں عظیم الشان یوم تاسیس مہاجردشمنوں کیلئے ایک واضح پیغام ہوگا ۔سفیان یوسف
قائدتحریک الطاف حسین نے 18مارچ 1984ء کوایم کیوایم کاجوپودالگایاتھاوہ آج تناوردرخت بن چکاہے۔سفیان یوسف
ایم کیوایم نہ صرف مہاجروں بلکہ تمام مظلوموں کوان کے حقوق اورانصاف دلانے کیلئے امید بن چکی ہے ۔سفیان یوسف
مظلوموں کے حقوق کی یہ تحریک کسی بھی سازش یاظلم کے ذریعے ختم نہیں کی جاسکتی۔سفیان یوسف
یوکے یونٹ کے کارکنان یوم تاسیس کے سلسلے میں بہت پرجوش ہیں،آصف سعید، غفران حمید
یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔ 27 فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے کہاہے کہ ایم کیوایم کا 34واں عظیم الشان یوم تاسیس مہاجردشمنوں کے لئے ایک واضح پیغام ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعیداور ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج غفران حمیدنے بھی خطاب کیا۔ سفیان یوسف نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے 18مارچ 1984ء کوایم کیوایم کاجوپودالگایاتھاوہ آج ایک تناوردرخت بن چکاہے اوراب یہ تحریک نہ صرف مہاجروں بلکہ ملک کے تمام مظلوموں کوان کے حقوق اورانصاف دلانے کے لئے ایک واحد امید بن چکی ہے ۔ سفیان یوسف نے کہاکہ غریب ومظلوم قوموں کی دشمن قوتوں نے اس تحریک کوختم کرنے کے لئے مظالم کے پہاڑ توڑے ہیں اوربہت سازشیں کی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ یہ تحریک آج بھی نہ صرف قائم ہے بلکہ قائدتحریک الطاف حسین کے دیے گئے نظریہ اور مشن ومقصد کی گونج آج دنیا کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے ۔ سفیان یوسف نے 18مارچ 2018ء کو ایم کیوایم کے قیام کے 34برس ہوجائیں گے اوراس 34ویں یوم تاسیس کوہم عظیم الشان یوم تاسیس کے ذریعے مہاجردشمنوں کوواضح پیغام دیں گے کہ مظلوموں کے حقوق کی یہ تحریک کسی بھی سازش یاظلم کے ذریعے ختم نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ 17مارچ کولندن میں ہونے والے یوم تاسیس کی تیاریاں ذور وشورسے شروع کردیں۔ اس موقع پریوکے آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعیداور ایسٹ لندن کے یونٹ انچارج غفران حمیدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یوکے یونٹ کے کارکنان یوم تاسیس کے سلسلے میں بہت پرجوش ہیں اوروہ اس کوکامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔
*****
|
9/12/2024 12:28:51 PM
|
|