Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی لاش کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کو مکمل طورپرمستردکرتے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان


پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی لاش کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کو مکمل طورپرمستردکرتے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 1/23/2018
پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی لاش کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کو مکمل طورپرمستردکرتے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
ڈاکٹرحسن ظفر عارف کے کھلے ماورائے عدالت قتل کوطبعی موت قراردینا ایک کھلا فراڈہے۔ڈاکٹرندیم احسان
ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکا کھلاقتل سرکاری ایجنسیوں کے انہی عناصر کی کارروائی ہے جنہوں نے اس سے قبل بھی انہیں گرفتارکرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ڈاکٹرندیم احسان
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکے ماورائے عدالت قتل کاازخودنوٹس لیں۔ڈاکٹرندیم احسان
انسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیمیں ڈاکٹرحسن ظفر عارف کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائیں۔ڈاکٹرندیم احسان

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے ملک کے ممتازاستاد،فلاسفر،دانشور، پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی لاش کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں موت کی وجہ تبدیل کئے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طورپرمستردکردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی لاش ابراہیم حیدری جیسے دوردرازساحلی علاقے میں پائے جانے کے بعدفوری طورپرپولیس اوراسپتال کی انتظامیہ نے جس طرح ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل کوطبعی موت قراردیاتھاجبکہ ان کی لاش جس حالت میں ملی تھی اوراس پر جس طرح تشددکے نشانات تھے،ان کی ناک سے خون نکل رہاتھا اورجسم پر خون کے دھبے بھی تھے،ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی لاش کی تصاویرسوشل میڈیاپرآنے کے باوجود ایس ایس پی ایسٹ سلطان خواجہ نے بھی اسے طبعی موت قراردیاجبکہ دوسری جانب کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کی تیاری میں بھی جان بوجھ کرتاخیرکی گئی تاکہ رپورٹ میں موت کی وجہ تبدیل کرکے اس کھلے ماورائے عدالت قتل کوطبعی موت قراردے دیاجائے اورآج سامنے آنے والی کیمیکل تجزیاتی رپورٹ میں یہی کچھ فراڈ کیاگیاہے۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ یہ رپورٹ ایک کھلا فراڈہے، ہم اسے مکمل طورپرمستردکرتے ہیں ، یہ رپورٹ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بھونڈی کوشش ہے لیکن تمام عوام ، میڈیا، اساتذہ اورتمام لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکوحراست میں لینے کے بعد تشددکرکے قتل کیاگیاہے اوریہ کھلاقتل سرکاری ایجنسیوں کے انہی عناصر کی کارروائی ہے جنہوں نے اس سے قبل بھی ڈاکٹرحسن ظفرعارف کوگرفتارکرکے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارسے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کاازخودنوٹس لیں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خود ڈاکٹرحسن ظفر عارف کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائیں۔ 
*****

9/15/2024 12:40:00 AM