Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اشرف نور کو سادہ لباس سرکاری اہلکاروں نے گرفتارکرلیا
Posted on: 1/20/2018
رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اشرف نور کو سادہ لباس سرکاری اہلکاروں نے گرفتارکرلیا
انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر2 میں اپنی پیشی کے بعد وہ اپنی اہلیہ اورایک عزیز کے ہمراہ گھرجارہے تھے
عدالت سے باہر نکلتے ہی چار موٹرسائیکلوں پر سوار سادہ لباس سرکاری اہلکاروں نے اشرف نور اور ان کے عزیزکو گرفتارکرلیا
اشرف نور کے وکیل نے متعلقہ عدالت کو اشرف نور کی غیرقانونی گرفتاری سے تحریری طورپر آگاہ کردیاہے
اشرف نور کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے ،عبوری معاون کمیٹی ایم کیوایم
اشرف نور کی گرفتاری مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے ، عبوری معاون کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اشرف نور کو سادہ لباس سرکاری اہلکاروں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے گرفتارکرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اشرف نورکودسمبر2016ء میں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے جیل میں قید کردیا گیا تھا ۔ اشرف نور کئی ماہ قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد ضمانت پررہا کردیئے گئے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج بروزہفتہ مورخہ 20،جنوری 2018ء کو انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر2 میں اشرف نور کی پیشی تھی اور پیشی کے بعد وہ اپنی اہلیہ اورایک عزیز کے ہمراہ گھرجارہے تھے۔ اشرف نور اپنے عزیز کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار تھے جبکہ ان کی اہلیہ رکشہ میں سوار تھیں۔ عدالت سے باہر نکلتے ہی چار موٹرسائیکلوں پر سوار سادہ لباس سرکاری اہلکاروں نے اشرف نور اور ان کے عزیزکو گرفتارکرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پرلے گئے ۔ اشرف نور کے وکیل نے متعلقہ عدالت کو اشرف نور کی غیرقانونی گرفتاری سے تحریری طورپر آگاہ کردیاہے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی عبوری معاون کمیٹی نے تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اشرف نور کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں عبوری معاون کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل رینجرز اہلکاروں کی جانب سے فیڈرل بی ایریا میں ایم کیوایم کے نوجوان کارکن زائر آرائیں اورکورنگی میں رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اکرم راجپوت کو ان کے گھروں سے گرفتارکیاجاچکا ہے جوکہ آج تک لاپتہ ہیں ۔ عبوری معاون کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے مرکزی رہنما اور بزرگ دانشور پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف سمیت ہزاروں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اورپولیس کے اہلکاروں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزا نہیں دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اور کارکنوں کو بلاجوا زگرفتارکرکے غائب کیاجارہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ عبوری معاون کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریاں اورانہیں غائب کرنے کا عمل مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ عبوری معاون کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیاکہ رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اشرف نور کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاری کا فوری نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے تمام لاپتہ ساتھیوں کوبازیاب کرایاجائے اور مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کرایاجائے ۔ عبوری معاون کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داروں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور انہیں غائب کرنے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
*****
9/28/2023 12:49:59 AM
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عاطف شمیم سے ایم کیوایم کے بانی وقائدج
...
24 Sep 2023
میں پاکستان کامخالف نہیں،کرپٹ اورظالمانہ سسٹم کامخالف ہوں۔ الطا ف حسین
...
24 Sep 2023
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کل بروزہفتہ اپنی 70ویں سالگرہ
...
22 Sep 2023
ریاستی مظالم کے باوجود وفاپرست کارکنان وعوام کے دلوں سے الطاف حسین ک
...
21 Sep 2023
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے تازہ ترین وڈیولاگ ، تبصروں ، ت
...
21 Sep 2023
ظالم اورکرپٹ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان مکمل تباہی کے
...
20 Sep 2023
ایم کیوایم ، ملک بھرکے مظلوم عوام کی تحریک ہے، قائد تحریک الطاف حسین
...
18 Sep 2023
میلبرن میں قائد تحریک الطاف حسین کی 70 ویں سالگرہ جوش وجذبے سے منائی
...
17 Sep 2023
بانی وقائد الطاف حسین کی 70 ویں پلاٹینم جوبلی سالگرہ کی تقریبات کا باق
...
17 Sep 2023
70سال کی عمر میں لوگ ٹوٹ جاتے ہیں لیکن الطاف حسین نہیں ٹوٹے گا۔الطاف
...
17 Sep 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us