ایم کیوایم کینیڈا کے تمام چیپٹر میں بھی پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں ۳ روزہ سوگ ہوگا قرآن و فاتحہ خوانی کی جائیں گی
|
Posted on: 1/16/2018
|
پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف کاقتل ظلم وبربریت کی بدترین مثال ہے۔ آصف قاضی
ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید نے جان دیدی لیکن اپناسوداکرنے سے انکارکردیا ۔آصف قاضی
پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے بہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے آصف قاضی
ایم کیوایم کینیڈا کے تمام چیپٹر میں بھی پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں ۳ روزہ سوگ ہوگا قرآن و فاتحہ خوانی کی جائیں گی
ٹورنٹو ۔۔۔ 16 جنوری 2018ی(پ ر)
ایم کیو ایم کی مرکزی عبوری معاون کمیٹی کے رکن اور کینیڈا کے آرگنائزر آصف قاضی اورسینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ارکان نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اورپاکستان کے ممتازفلاسفر،استاد اوردانشور پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف کے ماورائے عدالت قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف صرف ایم کیوایم کے رہنماہی نہیں بلکہ پاکستان کے ممتازفلاسفر،استاد اوردانشور اور پاکستانی علمی دنیا کا بڑا نام تھے جنہیں سرکاری ایجنسیوں نے قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ دینے اورحق پرستی کی جدوجہد کرنے کی پاداش میں اغوا کرکے تشددکانشانہ بنایا، دوران حراست ان پردباؤ ڈالاگیاہو گا کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کا ساتھ چھوڑ دیں اوردوسروں کی طرح خودبھی اپنے ظرف وضمیرکاسوداکرلیں تو ان کی جاں بخشی ہو جائے گی لیکن پروفیسر صاحب اپنے قول و فعل کے پکے انسان تھے، انہوں نے اپناسوداکرنے سے انکارکردیاجس پر ظالموں نے ڈاکٹرحسن ظفر عارف کو سفاکی سے شہیدکردیا۔ انہوں نے کہاکہ ظالموں نے 72سالہ اس عظیم شخص کو ناحق قتل کر دیا جس نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کو علم کے زیور سے آشنا کیا ،ظالموں نے ان کی عمر کا بھی لحاظ نہ کیا ۔ آصف قاضی نے کہاکہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ رہی ہے کہ ان ظالموں نے ہمیشہ انسانیت کے قاتلوں کے ساتھ ہاتھ ملایا ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل کے سسر مولانا صوفی محمد کو رہائی کا پروانہ جاری کردیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب 72 سالہ پروفیسر عارف جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت اور درندگی میں فرق بتانے میں لگا دی انہیں صرف الطاف حسین کا ساتھ دینے کی پاداش میں قتل کر دیا۔ ظالموں نے اتنے بڑے استاد اوردانشور کا ناحق قتل کر کے 1971میں پاکستان کے دولخت ہونے کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفر عارف کی شہادت وفاپرستوں کیلئے مشعل راہ ہے ،ان کا خون رنگ لائے گا ۔ انہوں نے اپنی جان تو قربان کر دی لیکن قائدکے ساتھ کئے ہوئے وعدہ کو توڑا نہیں۔ آصف قاضی نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک پاکستان کے دشمن نہیں اگر یہ دشمن ہیں تو کرپٹ سیاستدانوں اسٹیبلشمنٹ وڈیروں اور جاگیرداروں کے دشمن ہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ظلم و بربریت کا یہ سلسلہ نہ تھما تو بات بہت آگے چلی جائے گی۔ لہٰذا ہم اسٹیبلشمنٹ اور ارباب اختیار کو باور کرواتے ہیں کہ ظلم و بربریت کے اس سلسلے کو فوری طور پر روکا جائے۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے بہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف آئین پاکستان کے مطابق قانونی چارہ جوئی کی جائے۔قائد تحریک الطاف حسین کو غدار کے القابات سے نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ایم کیو ایم پر لگائی جانے والی غیر آئینی و غیر قانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور قائد تحریک پر میڈیا بلیک آوٹ کے سلسلے کو بھی فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ ایم کیو ایم کینیڈا کے آرگنائزر آصف قاضی نے کینیڈا بھی میں مصروف عمل ایم کیو ایم کے تمام چیپٹر میں شہید پروفیسر عارف کی یاد میں ۳ روزہ سوگ اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کا بھی اعلان کیا ہے۔
|
10/8/2024 6:44:46 PM
|
|