ایم کیوایم کے سینئررہنمااور ممتازفلاسفراوردانشور پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف کے بہیمانہ قتل کے خلاف اوورسیز
یونٹوں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے
ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے بہیمانہ قتل دنیابھرمیں ہرفورم پر آوازاٹھائی جائے گی۔متحدہ قومی موومنٹ
تین روزہ سوگ کے سلسلے میں پاکستان اور اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے
پاکستان میں کارکنان اپنے اپنے گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ کریں اورڈاکٹرحسن ظفرعار ف شہیدکوخراج عقیدت پیش کریں
ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے بہیمانہ قتل پر دنیابھرمیں کارکنوں ، شہیدرہنما کے طلبہ وطالبات ، ہم عصر دانشوروں ،اساتذہ اور
تمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادمیں رنج وغم کی لہر
دنیابھر سے کارکنوں اور ہمدردوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون اور پیغامات میں واقعہ پر دلی افسوس اورتعزیت کااظہارکیاہے
لندن ۔۔۔ 15 جنوری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ نے اعلان کیاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنمااور ممتازفلاسفراوردانشور پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام تمام اوورسیز یونٹوں کے تحت احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور دنیابھرمیں ہرفورم پر اس ظالمانہ واقعہ پر آوازاٹھائی جائے گی ۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف کے بہیمانہ قتل پرپاکستان سمیت دنیابھرمیں کارکنوں، عوام، پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے طلبہ وطالبات اوران کے ہم عصر دانشوروں اوراساتذہ سمیت تمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادمیں شدیدرنج وغم پایاجاتاہے۔ دنیابھر سے کارکنوں اور ہمدردوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون اور پیغامات میں اس واقعہ پر دلی افسوس اورتعزیت کااظہارکیاہے۔ ایم کیوایم کی عبوری معاون کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی شہادت پرتین روزہ سوگ کے سلسلے میں پاکستان اورتمام اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اورشہیدرہنماکوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ عبوری کمیٹی نے پاکستان میں کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ کریں اورڈاکٹرحسن ظفرعار ف شہیدکوخراج عقیدت پیش کریں۔
