ایم کیوایم کے کارکنان ڈٹے رہیں،جمے رہیں، انشاء اللہ فتح انہی کی ہوگی جو ثابت قدم ہیں۔الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ ساتھیوں کی اکثریت اس کڑی آزمائش میں بھی ثابت قدم ہے اورڈٹی ہوئی ہے
کارکنوں سے یہ وعدہ ہے کہ اب اچھاوقت آیاتووہی ساتھی تحریک کانظم ونسق سنبھالیں گے جوآج بھی ثابت قدم ہیں
ہم 40سالوں سے جدوجہدکررہے ہیں، اس جدوجہدمیں ہزاروں ساتھیوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا
پیپلزپارٹی والوں نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں پر جوظلم وستم کیاہے اس کابھی حساب لیاجائے گا۔ الطاف حسین
اللہ کے ہاں دیرہے،اندھیرنہیں۔ نوابشاہ میں ایم کیوایم کیگمنام وفادارکارکنوں سے فون پر گفتگو
نوابشاہ زون کے گمنام ثابت قدم کارکنوں اورذمہ داروں کوان کی ثابت قدمی اوروفاشعاری پرقائدتحریک الطا ف حسین کاخراج تحسین
لندن …… 3 دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکنوں سے کہاہے کہ وہ ڈٹے رہیں،جمے رہیں، انشاء اللہ فتح انہی کی ہوگی جوآزمائش کے اس وقت میں ثابت قدم ہیں۔انہوں نے یہ بات آج نوابشاہ میں ایم کیوایم کے گمنام وفادارکارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق اورسچ کی کوئی بھی نظریاتی تحریک پھولوں کی سیج نہیں ہوتی بلکہ کانٹوں کابسترہوتی ہے، اس پر چلنا جلتے ہوئے انگاروں پرچلناہے،اس راہ میں پاؤں لہولہان ہوجاتے ہیں اس کی وجہ سے کچھ لوگ راستہ چھوڑدیتے ہیں لیکن کچھ تمام ترآزمائشوں اورمصیبتوں کاسامناکرتے ہیں اوراس کے باوجودثابت قدم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہرنبی کی آزمائش کی لیکن سب سے زیادہ آزمائش نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کی ہوئی لیکن آپؐ نے تمام آزمائشوں کاسامنا کیااورثابت قدم رہے، ہم 40سالوں سے جدوجہدکررہے ہیں، اس جدوجہدمیں ہزاروں ساتھیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہماری تحریک نے کئی بارآزمائشوں کاسامناکیااورآج بھی ایک کڑی آزمائش کے دورسے گزررہی ہے۔اس آزمائش کے وقت میں اگرچہ بعض ایسے لوگ جنہوں نے تحریک کی وجہ سے نام،مقام اوردولت کمائی،انہوں نے حالات کے جبرکے باعث یااپنے مفادات کے حصول کیلئے راستہ بدل لیا اور آج بھی اپنے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ ساتھیوں کی اکثریت اس کڑی آزمائش میں بھی ثابت قدم ہے اورڈٹی ہوئی ہے۔ انہوں نے گمنام ثابت قدم کارکنوں سے کہا کہ وہ ڈٹے رہیں،جمے رہیں اوراپنے نظریاتی سفرکوجاری رکھیں،اللہ کے ہاں دیرہے،اندھیرنہیں، انشاء اللہ اچھا وقت آئے گا، یہ امتحان کادورختم ہوگااور انشاء اللہ فتح انہی کی ہوگی جوآزمائش کے اس وقت میں ثابت قدم ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس ایسے ثابت قدم ساتھیوں کے لئے انعام واکرام کی دولت نہیں ہے لیکن میرا ان سے یہ وعدہ ہے کہ اب جواچھاوقت آیاتووہی ساتھی تحریک کانظم ونسق سنبھالیں گے جنہیں ہمیشہ پیچھے رکھاگیاجوآج بھی ثابت قدم ہیں، اب کسی کی معافی اورسفارش قبول نہیں ہوگی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی والوں نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کوجس طرح لوٹاہے، یہاں کے رہنے والوں پر جوظلم وستم کیاہے اس کابھی حساب لیاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے نوابشاہ زون کے تمام ثابت قدم کارکنوں کوان کی ثابت قدمی اوروفاشعاری پرخراج تحسین پیش کیااوران سے کہاکہ وہ 9دسمبرکویوم شہداء پر اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کریں۔