Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق اورسچ کے متوالے تمام قلمکار، شاعر،ادیب، صحافی،کھلاڑی، ڈاکٹرز، انجینئرزاوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی 9دسمبرکو یادگارشہداپرآکر شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کریں۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم


  حق اورسچ کے متوالے تمام قلمکار، شاعر،ادیب، صحافی،کھلاڑی، ڈاکٹرز، انجینئرزاوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی 9دسمبرکو یادگارشہداپرآکر شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کریں۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 12/3/2017

 حق اورسچ کے متوالے تمام قلمکار، شاعر،ادیب، صحافی،کھلاڑی، ڈاکٹرز، انجینئرزاوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی 9دسمبرکو یادگارشہداپرآکر شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کریں۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
 ایم کیوایم کے کارکنوں نے تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، وڈیرہ شاہی اورکرپشن کے خاتمے کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کیں۔ندیم نصرت
 پولیس اورمسلح افواج کے حق پرست افسران، سپاہی اوربیوروکریسی میں شامل ایماندار افرادبھی یوم شہداء میں شریک ہوں۔ ندیم نصرت 
سارے جرنیل، مسلح افواج کے سارے افسران کرپٹ نہیں ہیں، تمام پولیس افسران اوربیوروکریسی کے تمام افرادکرپٹ نہیں ہیں،
 ہم مسلح افواج اوربیوروکریسی کے تمام ایماندارافسروں اوراہلکاروں کااحترام کرتے ہیں۔ ندیم نصرت
ہم تمام ترریاستی مظالم کے باوجود آج بھی پاکستان کوبچاناچاہتے ہیں اور اسے مضبوط بناناچاہتے ہیں۔ندیم نصرت

لندن  ……  3  دسمبر  2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے صحافیوں، شاعروں، قلمکاروں،ادیبوں،کھلاڑیوں اور تمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکو دعوت دی ہے کہ وہ بھی ہفتہ 9دسمبر کوایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر شہداء کی یادگارپرفاتحہ خوانی کرکے ان تمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں نے صرف مہاجروں ہی کے لئے نہیں بلکہ تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول، پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام، وڈیرہ شاہی اورکرپشن کے خاتمے کیلئے کی جانے والی جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کیں لہٰذا وہ تمام قلمکار، شاعر،ادیب، صحافی،کھلاڑی، ڈاکٹرز، انجینئرزاوردیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جوجاگیردارانہ، وڈیرانہ اورسردارانہ نظام کے خلاف ہیں،جوحق اورسچ کے متوالے ہیں، خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتے ہوں، شہداء کے لواحقین کے ساتھ ساتھ وہ بھی 9دسمبرکوجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں شہداء کی یادگارپرآکران شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کریں۔ ندیم نصرت نے پولیس اورمسلح افواج کے حق پرست،افسروں، سپاہیوں اوربیوروکریسی میں شامل ایماندارافسروں اوراہلکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی 9  دسمبرکویادگار شہدا پر آکرثابت کردیں کہ وہ بھی فرسودہ اورکرپٹ جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہیں اورحق پرست شہیدوں کی ان قربانیوں کوسلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سارے جرنیل، مسلح افواج کے سارے افسران کرپٹ نہیں ہیں، اسی طرح سارے پولیس افسران اوربیوروکریسی کے تمام افرادکرپٹ نہیں ہیں، ہم مسلح افواج اوربیوروکریسی کے تمام ایماندارافسروں اوراہلکاروں کااحترام کرتے ہیں، ہم تمام ترریاستی مظالم کے باوجود آج بھی پاکستان کوبچاناچاہتے ہیں اور اسے مضبوط بناناچاہتے ہیں،پاکستان پرکرپٹ وڈیروں،جاگیرداروں کے چند خاندانوں نے قبضہ کررکھاہے، ہم پاکستان کواس کرپٹ مافیاسے نجات دلانا چاہتے ہیں جنہوں نے چند کرپٹ اورعیاش جرنیلوں کے ساتھ ملکرملک کودولخت کیااورآج بھی ملک کولوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے شہیدوں نے جس عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاہم ان کے نقش قدم پر چل کرہی ملک کوفرسودہ جاگیردارانہ نظام، کرپشن اورہرقسم کی چھوٹی بڑی برائی سے نجات دلاسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭



9/12/2024 12:51:28 PM