Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ڈاکٹرنوشاد شیخ کا بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


حیدرآباد میں ڈاکٹرنوشاد شیخ کا بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 10/25/2017
حیدرآباد میں ڈاکٹرنوشاد شیخ خان زئی کا بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ڈاکٹرنوشاد خان شہید ، ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کمیٹی کے رکن اظہر لودھی کے سگے پھوپھی زاد بھائی تھے ، رابطہ کمیٹی
حکومت ، رینجرز اورپولیس کی موجودگی میں کھلی دہشت گردی کا سلسلہ جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
صدرمملکت اور وزیراعظم ڈاکٹرنوشاد خان کے بہیمانہ قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں، رابطہ کمیٹی
ڈاکٹر نوشاد خان کے قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
ڈاکٹر نوشادخان کے سوگوارلواحقین سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اظہارتعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کمیٹی کے رکن اظہرلودھی کے سگے پھوپھی زاد بھائی ڈاکٹرنوشاد خان زئی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹر نوشاد خان زئی ،وٹنری ڈاکٹر اور سرکاری ملازم تھے ، آج صبح مسلح دہشت گردوں نے انہیں گھر کے قریب گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹر نوشاد خان کا بہیمانہ قتل کھلی دہشت گردی ہے جوکہ حکومت ، رینجرز اورپولیس کی موجودگی میں کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر نوشادخان زئی کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین اوروزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے مطالبہ کیاکہ وہ خصوصی توجہ دیکر اس بہیمانہ قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائیں اور قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم نارتھ لندن یونٹ کمیٹی کے رکن اظہرلودھی سمیت ڈاکٹر نوشاد خان شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ،ڈاکٹر نوشاد خان شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)

*****


9/7/2024 4:29:32 PM