Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اسلام آبادمیں رینجرز کے اقدام پر احتجاج حیرت انگیز ہے ۔الطاف حسین
Posted on: 10/3/2017
کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اسلام آبادمیں رینجرز
کے اقدام پر احتجاج حیرت انگیز ہے ۔الطاف حسین
جس طرح وہ کراچی میں رینجرزکے اقدامات کی تعریفیں کرتے ہیں اسی طرح اسلام آباد اور پنجاب میں بھی رینجرز کے اقدامات کی حمایت اورتعریف کریں
کل جب سیاست میں عسکری اداروں کی مداخلت پر ہم اعتراض کرتے تھے تومسلم لیگی رہنمااسے غلط قراردیتے
تھے مگرآج وہ خودانہی الفاظ میں رینجرز پر تنقید کررہے ہیں
رینجرزتوکراچی میں بھی وزیراعلیٰ سے بغیر پوچھے کارروائی کرتی ہے پھراگراسلام آبادمیں رینجرزنے بغیرپوچھے احتساب عدالت کاکنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیاتومسلم لیگی رہنماؤں کو تکلیف کیوں ہورہی ہے؟
اگروہ پنجاب میں بھی بقول آپ کے امن قائم کرنے آئی ہے تواس کے آنے اوراقدامات کرنے پر آپ کواعتراض کیوں ہورہاہے؟
آپ رینجرزجسے آپ خودبہت مقدس ادارہ قراردیتے ہیں تواب خوداس مقدس ادارے پرانگلیاں کیوں اٹھارہے ہیں؟
جب پیراملٹری رینجرز پنجاب میں قیام امن کے لئے ایکشن لے رہی ہے توآپ کوبراکیوں لگ رہاہے؟ الطا ف حسین
نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے رہنما فوج اورعدلیہ کو برا کہنا چھوڑدیں کیونکہ یہ آپ ہی کے بقول بہت مقدس ادارے ہیں
اگرنوازشریف اورمسلم لیگی رہنما ؤں کی نظر میں پنجاب میں رینجرز کے اقدامات غلط ہیں تو وہ کراچی میں بھی رینجرزکے اقدامات کوغلط کہیں
رینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کے لاپتہ کئے جانے کی مذمت کریں،
ایم کیوایم اورمہاجرعوام پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں اورالطاف حسین کی طرح کھل کربولیں
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین کاآڈیوپیغام میں اظہارخیال
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اسلام آبادمیں رینجرز کے اقدام پر احتجاج حیرت انگیز ہے ، جس طرح وہ کراچی میں رینجرزکے اقدامات کی تعریفیں کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھی رینجرز کے اقدامات کی حمایت اورتعریف کریں۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شام اپنے تازہ ترین آڈیوپیغام میں کہی۔ جناب الطاف حسین نے اپنے پیغام میں ملک کی تازہ ترین صورتحال اورایم کیوایم کے خلاف خصوصاً اورمہاجروں کے خلاف عمومی جاری ریاستی آپریشن کے بارے میں تفصیلی اظہارخیال کیا۔ جناب الطا ف حسین نے میاں نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دورمیں 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہوا،ہم نے اس فوجی آپریشن کی مذمت کی لیکن آپ نے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے یہاں تک کہاکہ ’’ میں نے امن کے لئے اپنے دوستوں کی قربانی دیدی‘‘ ۔ آج جب آپ پر مشکل وقت آیاہے تومیں نے اصولی طورپرآپ کی حمایت میں آوازاٹھائی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سپریم کورٹ نے میاں نوازشریف کے خلاف فیصلہ سنایا اورگزشتہ روز احتساب عدالت میں نوازشریف صاحب کی پیشی کے موقع پر رینجرزنے عدالت کوکنٹرول میں لیاتومسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اس پر شدیداحتجاج کیا، وزیرداخلہ احسن اقبال نے بیان دیاکہ ’’ ہم ریاست کے اندرریاست برداشت نہیں کریں گے، یہ آئینی ریاست ہے ،بناناری پبلک نہیں ہے‘‘ ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کل جب سیاست میں عسکری اداروں کی مداخلت پر ہم اعتراض کرتے تھے تومسلم لیگ ن کے رہنمااسے غلط قراردیتے تھے اوریہ کہتے تھے کہ آپ اداروں کے خلاف بات کررہے ہیں مگرآج وہ خودانہی الفاظ میں رینجرز پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ریاست کے اندرریاست برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ رینجرزتوکراچی میں بھی وزیراعلیٰ سے بغیر پوچھے کارروائی کرتی ہے پھراگراسلام آبادمیں رینجرزنے بغیرپوچھے احتساب عدالت کاکنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیاتومسلم لیگی رہنماؤں کو تکلیف کیوں ہورہی ہے؟جس طرح آپ کراچی میں رینجرزکی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ رینجرزکراچی میں امن قائم کرنے آئی ہے تواگروہ پنجاب میں بھی بقول آپ کے امن قائم کرنے آئی ہے تواس کے آنے اوراقدامات کرنے پر آپ کواعتراض کیوں ہورہاہے؟ اب آپ رینجرزجسے
آپ خودبہت مقدس ادارہ قراردیتے ہیں تواب خوداس مقدس ادارے پرانگلیاں کیوں اٹھارہے ہیں؟آپ توکہتے ہیں کہ فوج نے قبائلی علاقوں، بلوچستان اور کراچی میں بہت امن قائم کیاہے ،تواب جب پیراملٹری رینجرز پنجاب میں قیام امن کے لئے ایکشن لے رہی ہے توآپ کوبراکیوں لگ رہاہے؟ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے انہی کی کہی ہوئی باتیں دہراتے ہوئے کہتاہوں کہ آپ فوج اورعدلیہ کو برا کہنا چھوڑدیں کیونکہ یہ آپ ہی کے بقول بہت مقدس ادارے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرنوازشریف اورمسلم لیگی رہنما ؤں کی نظر میں پنجاب میں رینجرز کے اقدامات غلط ہیں تواصولی طورپرانہیں چاہیے کہ وہ کراچی میں بھی رینجرزکے اقدامات کوغلط کہیں اوررینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کی گرفتاریوں اورلاپتہ کئے جانے کی مذمت کریں،ایم کیوایم اورمہاجرعوام پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں اورالطاف حسین کی طرح کھل کربولیں،اگرآپ ان ریاستی مظالم کے خلاف آوازنہیں اٹھائیں گے توہمارے پاس سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں رہے گاکہ ہم بھی اپنے حق خود ارادیت کے لئے دنیابھرمیں آوازاٹھائیں۔
*****
12/10/2023 2:40:55 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کل بروزہفتہ یوم شہدا کے موقع
...
08 Dec 2023
8، فروری کے انتخابات میں آزاد امیدوار کھڑے کئے جائیں گے ۔مصطفےٰ عزی
...
08 Dec 2023
ایم کیوایم کے بانی جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کی 38و
...
05 Dec 2023
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی ا
...
03 Dec 2023
ایم کیوایم یوکے کے سینئر رکن یوسف قریشی کے بیٹے تیمور قریشی کو لندن م
...
01 Dec 2023
سینئربزرگ صحافی اجمل دہلوی صاحب نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آوازبلند کی۔ الطا
...
01 Dec 2023
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاڈھائی گھنٹے طویل جنرل ورکرز
...
29 Nov 2023
صحافی سیدہ نجم زہرا کو دی جانے والی دھمکیاں قابل مذمت ہیں ۔ رابطہ کم
...
27 Nov 2023
کراچی کے آر جے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے۔ ا
...
26 Nov 2023
تحریک کیلئے آصف صدیقی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
...
19 Nov 2023
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us