Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد میں پرامن مظاہرہ کرنے والی ایم کیوایم کی خواتین پر رینجرزاورپولیس کاظالمانہ سلوک چنگیزیت اوربربریت ہے ۔ندیم نصرت


لیاقت آباد میں پرامن مظاہرہ کرنے والی ایم کیوایم کی خواتین پر رینجرزاورپولیس کاظالمانہ سلوک چنگیزیت اوربربریت ہے ۔ندیم نصرت
 Posted on: 8/1/2017 1
لیاقت آباد میں پرامن مظاہرہ کرنے والی ایم کیوایم کی خواتین پر رینجرزاورپولیس کاظالمانہ سلوک چنگیزیت اوربربریت ہے ۔ندیم نصرت
ماؤں بہنوں کوپرامن مظاہرے سے روکنے کیلئے جس بربریت کا مظاہرہ کیاگیاہے اس نے ماضی کے مظالم کومات کردیا
ایسالگتاہے کہ کراچی میں غیراعلانیہ مارشل لاء لگادیاگیاہے اور شہریوں کو بنیادی حقوق سے محر وم کردیاگیاہے ۔ ندیم نصرت
تمام جمہوریت پسندقوتوں، انسانی حقوق کی ملکی و بین الاقوامی تنظیموں کو اس ظلم کے خلاف آوازاحتجاج بلندکرناچاہیے ۔ ندیم نصرت
تمام تر ظلم وتشدد کے باوجودپرامن مظاہرہ کرنے والی ماؤں بہنوں کوان کی جرات وہمت پر سلام تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والی خواتین پر رینجرزاورپولیس کے تشدداورظالمانہ سلوک کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج ایم کیوایم کے شہید واسیر اور لاپتہ کارکنوں کی ماؤں،بہنوں،اہل خانہ اورخواتین کارکنوں نے بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کرنے کے خلاف اور لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے کراچی کے علاقے لیاقت آبادمیں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ رکھاتھالیکن لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اورخواتین کارکنان لیاقت آبادپہنچیں تو رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری نے لیاقت آباد10 نمبرکے فلیٹوں اورگھروں تک سے نکلنے نہیں دیا گیا اورعلاقے کی تمام گلیوں،آنے جانے والے تمام راستوں اور پورے علاقے کوسیل کردیا، اس کے باوجود بھی جب لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اورکچھ خواتین لیاقت �آباددس نمبر کے پل کے نیچے جمع ہوئیں تورینجرزاور پولیس اہلکاروں نے ان کوزدوکوب کیا، انہیں دھکے دیے، مغلظات بکیں۔ رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے خواتین کے موبائل فون بھی چھین لئے اوران کے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا۔رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے وہاں کوریج کیلئے آنے والے صحافیوں کو مظاہرے کی کوریج سے روک دیااورجن صحافیوں نے اپنے موبائل فون سے مظاہرے کی تصویریں اوروڈیوبنائی سرکاری اہلکاروں نے ان کے موبائل چھین کران کی بنائی گئی تصویریں اوروڈیوڈیلیٹ کردیں تاکہ وہ اخبارات اورٹی وی پرنہ آسکیں۔ سرکاری اہلکاروں نے راہگیروں تک کو ہراساں کیا۔ ندیم نصرت نے پولیس اور رینجرزکی جانب سے خواتین کارکنوں اور لاپتہ افرادکے اہل خانہ کو پرامن مظاہرہ کرنے سے روکنے ، تشددکانشانہ بنانے اوران کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ آج ہماری معصوم وبے گناہ ماؤں کوپرامن مظاہرے سے روکنے کیلئے جو ظالمانہ سلوک کیا گیا ہے اورجس بربریت کا مظاہرہ کیاگیاہے اس نے ماضی کے مظالم کوبھی مات کردیاہے ۔آج جس طرح مہاجر خواتین کوپرامن مظاہرے سے روکاگیا، جس طرح صحافیوں کوکوریج سے روکاگیااورصحافیوں کے ساتھ بھی جوسلوک کیاگیااس کودیکھ کرایسالگتاہے کہ کراچی میں غیراعلانیہ مارشل لاء لگادیاگیاہے اور شہریوں کو جلسے جلوس ،تحریری وتقریر سمیت ان کے تمام بنیادی حقوق سے محر وم کردیاگیاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ تمام جمہوریت پسندقوتوں، انسانی حقوق کی انجمنوں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ اورانسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں کوبھی کراچی میں لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اورپرامن مہاجر خواتین کے ساتھ کئے جانے والے اس ظالمانہ سلوک اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیوں کانوٹس لیناچاہیے اوراس ظلم کے خلاف آوازاحتجاج بلند کرنا چاہیے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کوبازیاب کیاجائے ،بے گناہ کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کی گرفتاریوں اورلاپتہ کرنے کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان ان ماؤں بہنوں کی جرات وہمت پر سلام تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پولیس اوررینجرزکی تمام تررکاوٹوں اورظلم وتشدد کے باوجودپرامن مظاہرہ کیااورریاستی مظالم پر اپنااحتجاج ریکارڈکرایا۔ 

*****

9/7/2024 12:07:18 PM