پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سید کامران حیدرکے انتقال کی خبرانتہائی دکھ اورغم کے ساتھ سنی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے ۔ اس سلسلے میں بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی ، مختلف یونٹوں کے
ذمہ داران ، کارکنان اوران کے اہل خانہ شرکت کررہے ہیں۔