Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی ائیرلائن کے ذریعہ ہیروئن کی اسمگلنگ میں آئی ایس آئی ملوث ہے، قائد تحریک الطاف حسین


قومی ائیرلائن کے ذریعہ ہیروئن کی اسمگلنگ میں آئی ایس آئی ملوث ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 5/22/2017
قومی ائیرلائن کے ذریعہ ہیروئن کی اسمگلنگ میں آئی ایس آئی ملوث ہے، قائد تحریک الطاف حسین
آئی ایس آئی سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا شدید سبب بن رہی ہے، الطاف حسین
گزشتہ دنوں لندن کے ہیتھروائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی، الطاف حسین
آج بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے 20 کلوہیروئن برآمدہوئی، الطاف حسین
ئی ایس آئی پوست کی کاشت ، ہیروئن کی فیکٹریاں لگانے اور ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث ہے، الطاف حسین
آرمی چیف پی آئی اے کے ذریعہ ہیروئن کی اسمگلنگ کی تحقیقات کرائیں ،ا لطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ قومی ائیرلائن کے ذریعہ ہیروئن کی اسمگلنگ میں آئی ایس آئی ملوث ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ دنوں لندن کے ہیتھروائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئین برآمد ہوئی تھی جوکہ آئی ایس آئی کے کارندوں نے طیارے میں چھپائی تھی اورآج 22 مئی 2017ء کو اسلام آباد سے بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے برآمد ہونے والی 20 کلوہیروئن بھی آئی ایس آئی کے کارندوں کی جانب سے چھپائی گئی تھی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آئی ایس آئی دنیا کی واحد ایجنسی ہے جو پوست کی کاشت کرنے ، ہیروئن کی فیکٹریاں لگانے اور دنیا بھرمیں ہیروئن کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہے اور اپنے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا شدید سبب بن رہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے مطالبہ کیاکہ پی آئی اے کے طیاروں کے ذریعہ ہیروئن کی اسمگلنگ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، پی آئی اے کے طیاروں میں ہیروئن چھپانے اوردنیا بھر میں اسمگلنگ کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور اس کے ذمہ دار آئی ایس آئی کے کارندوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

*****

9/17/2024 3:54:49 PM