Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رینجرزکی جانب سے اسلام آبادکی ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کوایم کیوایم کافائرنگ رینج اورٹریننگ سینٹرقراردینا اس سال کاسب سے بڑالطیفہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
Posted on: 5/19/2017
رینجرزکی جانب سے اسلام آبادکی ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کوایم کیوایم کافائرنگ رینج اورٹریننگ سینٹرقراردینا
اس سال کاسب سے بڑالطیفہ ہے۔ رابطہ کمیٹی
اسٹیبلشمنٹ ، رینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کے بعض عناصر ایم کیو ایم دشمنی میں بالکل پاگل ہوچکے ہیں
تمام ترانکوائری کے بعد الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا میں یہ حقائق سامنے آگئے ہیں کہ یہ سارامعاملہ ہاؤسنگ سوسائٹی اور
مقامی قبضہ مافیاکے درمیان زمین کے تنازعہ کاہے اوراس سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے
رینجرزاس معاملے میں فریق بنکرمقامی قبضہ گروپ کی سپورٹ کررہی ہے، قبضہ گروپوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی پر قبضہ کرلیاہے
وزرات داخلہ کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر رینجرزنے ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائرنگ رینج قراردینے کاڈرامہ پیش کیاہے ۔ رابطہ کمیٹی
چندروزبعد رینجرزکی جانب سے یہ دعویٰ کیا جائے گاکہ اسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایم کیوایم کے لوگ ایٹمی ہتھیاربھی تیارکرتے تھے
ایم کیوایم دشمنی میں کی جانے والی اس قسم کی حرکتوں سے ایم کیوایم کانہیں بلکہ رینجرزاورسیکوریٹی اداروں کامذاق اڑرہاہے۔ رابطہ کمیٹی
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ قومی سلامتی کے اداروں کی عزت ووقارکی خاطر رینجرزکی جانب سے ان بیہودہ الزامات کانوٹس لیں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب رینجرزکی جانب سے اسلام آبادکی ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کوایم کیوایم کافائرنگ رینج اورٹریننگ سینٹرقراردینا اس سال کاسب سے بڑالطیفہ اورسراسرمضحکہ خیزہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ، رینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کے بعض عناصر ایم کیو ایم دشمنی میں بالکل پاگل ہوچکے ہیں اوروہ اس پاگل پن میں ایم کیوایم پرایسے ایسے بیہودہ اورمضحکہ الزامات لگارہے ہیں کہ جنہیں سنکرہرباشعورفرداپنا سرپیٹ رہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزنے پہلے اسلام آباد کی مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کوایم کیوایم کانیٹ ورک قراردیا۔ تمام ترانکوائری کے بعد الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا میں یہ حقائق سامنے آگئے ہیں کہ یہ سارامعاملہ ہاؤسنگ سوسائٹی اورمقامی قبضہ مافیاکے درمیان زمین کے تنازعہ کاہے اوراس سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔رینجرزاس معاملے میں فریق بنکرمقامی قبضہ گروپ کی سپورٹ کررہی ہے اورمیڈیارپورٹ کے مطابق اس دوران قبضہ گروپوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی پر قبضہ کرلیاہے، وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے رینجرز سے اس بارے میں تحریری وضاحت طلب کی گئی تواب رینجرزاپنی کارروائی کوجائزقراردینے اورلینڈمافیاکاقبضہ برقراررکھنے کیلئے آج میڈیاکوایک لطیفہ جاری کیاہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی دراصل ایم کیوایم کے لوگوں کی ٹریننگ کیلئے فائرنگ رینج کے طورپر استعمال ہوتی تھی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لگتاہے کہ اب چندروزبعد رینجرزکی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جائے گاکہ اسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایم کیوایم کے لوگ ایٹمی ہتھیاربھی تیارکرتے تھے اورپوری دنیامیں فروخت کرتے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی ایم کیوایم دشمنی میں کی جانے والی اس قسم کی حرکتوں سے ایم کیوایم کانہیں بلکہ رینجرزاورسیکوریٹی اداروں کامذاق اڑرہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یہ اپیل کی کہ وہ قومی سلامتی کے اداروں کی عزت ووقارکی خاطر رینجرزکی جانب سے ان بیہودہ الزامات کانوٹس لیتے ہوئے یہ سلسلہ بندکرائیں۔
*****
10/22/2025 4:46:30 AM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us