گلشن معمار میں پلاٹ سے اسلحہ برآمدکرنا اوراسے ایم کیوایم کااسلحہ قراردیناسراسرجھوٹ ، من گھڑت اور
ر اؤ انوارکی خودساختہ کہانی ہے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
نسیم اجمیری نام کاہماراکوئی سیکٹرانچارج ہی نہیں اورنہ ہی ہم اس نام کے کسی فردکوجانتے ہیں ، ہم منصور عرف کالی نامی فردکوبھی نہیں جانتے
جب نسیم اجمیری نامی کوئی فردایم کیوایم کاسیکٹرانچارج ہی نہیں توپھر اس پوری کہانی میں کتنی صداقت ہوسکتی ہے
راؤ انواراس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ ملیر میں زمینیں ہتھیانے کیلئے وہاں آباد پشتونوں کوطالبان کہہ کر جعلی پولیس مقابلوں میں مارچکاہے
یہ واقعہ بھی زمینوں کے کسی معاملے کی کڑی معلوم ہوتاہے، راؤ انوار نے اپنامذموم مقصد حاصل کرنے کیلئے مذکورہ افرادکو ایم کیو ایم کاسیکٹرانچارج قراردیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی
تمام پولیس افسران اچھی طرح آگاہ ہیں کہ راؤ انوارجعلی پولیس مقابلوں،زمینوں پر قبضوں اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث ہے
خود ایک پولیس افسرکی جانب سے نیب میں راؤ انوار کے خلاف درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے
درخواست کے مطابق راؤ انوار کااسلام آباد میں 50کروڑروپے مالیت کاگھرہے ،وہ 85ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے
حکومت سندھ راؤانوارکے ان جرائم میں شریک ہے کیونکہ وہ اس کی سرپرستی کررہی ہے۔رابطہ کمیٹی
جھوٹی کہانی بنانے اور ایم کیوایم کے خلاف بہتان تراشی پر راؤ انوارکے خلاف خلاف مقدمہ قائم کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی
جج صاحبان راؤ انوار کے خلاف سوموٹو لیں،اگرجج صاحبا ن سوموٹونہیں لے سکتے تواپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکی جانب سے گلشن معمارکے علاقے احسن آبادمیں کسی پلاٹ سے اسلحہ برآمدکرنے اوراسے ایم کیوایم کااسلحہ قراردینے کوسراسرجھوٹ ، من گھڑت اورراؤ انوارکی بنائی ہوئی ایک اورخودساختہ کہانی قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ راؤ انوارنے یہ جھوٹی کہانی پیش کی ہے کہ جس خالی پلاٹ سے یہ اسلحہ برآمدہواوہ ایم کیوایم کے سیکٹرانچارج نسیم اجمیری کاہے اوروہاں سے برآمد ہونے والا اسلحہ ایم کیوایم کاہے۔راؤانوارنے اپنی کہانی میں کسی منصورعر ف کالی کابھی ذکرکیاہے کہ وہ کارروائی کے وقت موقع سے فرارہوگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم قسمیہ اورحلفیہ کہتے ہیں کہ نسیم اجمیری نام کاہماراکوئی سیکٹرانچارج ہی نہیں اورنہ ہی ہم اس نام کے کسی فردکوجانتے ہیں ، اسی طرح منصور عرف کالی نامی فرد کو بھی نہیں جانتے جسے راؤ انواردروغ گوئی سے کام لے کر ایم کیوایم کاذمہ دارقراردے رہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب نسیم اجمیری نامی کوئی فردایم کیوایم کا سیکٹر انچارج ہی نہیں توپھر اس پوری کہانی میں کتنی صداقت ہوسکتی ہے عوام خوداندازہ لگاسکتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب راؤ انوارخودیہ دعویٰ کررہاہے کہ منصورکالی نامی فرد موقع سے فرارہوگیاتوپھروہاں سے ملنے والے اسلحہ کے ساتھ کوئی کاغذیادستاویزات برآمدہوئی تھیں جن سے یہ ثابت ہوتاہوکہ وہاں سے ملنے والا اسلحہ ایم کیوایم کا ہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ راؤ انواراس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں میں زمینیں ہتھیانے کیلئے وہاں آباد پشتونوں کو طالبان کہہ کر جعلی پولیس مقابلوں میں مارچکاہے اور اب یہ واقعہ بھی زمینوں کے ہی ایسے کسی معاملے کی کڑی معلوم ہوتاہے جس میں راؤ انوار نے اپنا مذموم مقصد حاصل کرنے کیلئے مذکورہ افرادکو ایم کیو ایم کاسیکٹرانچارج قراردیا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تمام پولیس افسران اس حقیقت سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ راؤ انوارجعلی پولیس مقابلوں،زمینوں پر قبضوں اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث ہے۔خود ایک پولیس افسرکی جانب سے نیب میں راؤ انوار کے خلاف درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ راؤ انوار کااسلام آبادکے مہنگے ترین علاقے میں 50 کروڑروپے مالیت کاگھرہے اوروہ 85 ارب روپے کی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے ۔اس کے علاوہ بھی راؤ انوار کے خلاف بے شمار شکایات ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت سندھ راؤانوارکے ان جرائم میں شریک ہے کیونکہ وہ تمام جرائم میں راؤانوار کی سرپرستی کررہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیاکہ اپنے مذموم مقاصدکیلئے جھوٹی کہانی بنانے اور ایم کیوایم کے خلاف بہتان تراشی پر راؤ انوارکے خلاف کارروائی کی جائے اور اسکے خلاف مقدمہ قائم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کے جج صاحبان سے بھی اپیل کی کہ راؤ انوار کے خلاف سوموٹولیاجائے اوراگرجج صاحبان اس کے خلاف سوموٹونہیں لے سکتے تواپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیں۔ رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیارکومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ یاد رکھا جائے کہ جب ریاست کے حاکم اوراس کے اداروں کے اعلیٰ افسران اپنے مذموم ذاتی مقاصدکیلئے اپنے منصب کا ناجائز استعمال کرنے والے راؤ انوارجیسے افرادکااحتساب نہیں کرتے ،انہیں اپنی من مانی کرنے دیتے ہیں اورلوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کرتے توایسے ممالک پر حضرت نوح جیساعذاب نازل ہوتاہے اوروہ ممالک اور ریاستیں تباہ وبربادہوجایاکرتی ہیں۔
*****