ایم کیو ایم برطانیہ نارتھ لندن یونٹ کی تنظیم نو
ویمبلے یونٹ اور ایجوئر یونٹ کوضم کرکے نارتھ لندن یونٹ کے قیام کا اعلان
پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے تعصب اور غیرانسانی سلوک کے خلاف ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان
بین الاقوامی دنیا کے سامنے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ہاشم اعظم
جب ریاستی اداروں کے ظلم و ستم کوروکنے کے لئے ملکی عدالتیں بھی بے بس ہوجائیں تو سوائے اس کے اور کوئی راستہ نہیں بچتا کہ
مہذب اور جمہوری دنیا کو ان مظالم سے آگاہ کیا جائے۔ ہاشم اعظم
ایم کیو ایم برطانیہ نارتھ لندن یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے نارتھ لندن یونٹ کی نئی یونٹ کمیٹی کے ناموں کااعلان کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ویمبلے یونٹ اور ایجوئر یونٹ کوضم کرکے نارتھ لندن یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیاگیا۔ اس بات کا اعلان ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے نارتھ لندن یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں سابقہ ویمبلے و ایجوئر ویونٹ کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہاشم اعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے تعصب اور غیرانسانی سلوک کے خلاف ایم کیو ایم برطانیہ کے کارکنان بین الاقوامی دنیا کے سامنے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاستی اداروں کے ظلم و ستم کوروکنے کے لئے ملکی عدالتیں بھی بے بس ہوجائیں تو سوائے اس کے اور کوئی راستہ نہیں بچتا کہ مہذب اور جمہوری دنیا کو ان مظالم سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے ذمہ داران و کارکنان پر ز ور دیا کہ وہ حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت اور تندہی سے تنظیمی کام سرانجام دیں۔اجلاس میں ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائرنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سہیل زیدی اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سہیل خانزادہ، آصف سعید، محسن سعید اور ساجد علی بھی موجود تھے۔