متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیراہتمام ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس زبردست جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا
یوم تاسیس کے سلسلے میں ٹورنٹو، مونٹریال، ونڈسر،ایڈمنٹن اور کیلگری میں اجتماعات منعقدکئے گئے
یوم تاسیس کامرکزی اجتماع ٹورنٹو میں منعقد ہوا، کارکنوں ، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
بابائے مہاجرقوم وقائدتحریک الطاف حسین نے بکھرے ہوئے مہاجروں کومتحد کیا۔آصف قاضی
مختلف اوورسیز یونٹوں کی طرح متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا نے بھی ایم کیو ایم کا 33 واں یوم تاسیس زبردست جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا۔اس سلسلے میں کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو، مونٹریال، ونڈسر،ایڈمنٹن اور کیلگری میں اجتماعات منعقدکئے گئے ۔ یوم تاسیس کامرکزی اجتماع ٹورنٹو میں منعقد ہواجس میں کارکنوں ، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع میں ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کاوڈیو پیغام سنایا گیا ۔ تمام زمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں نے جناب الطاف حسین کوایم کیو ایم کے ۳۳ ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دی اورزوردارنعرے لگاکراپنے زبردست جوش وخروش کااظہارکیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے قائد تحریک الطاف حسین کو بابائے مہاجر قوم کا خطاب پیش کرنے کیلئے قرار داد پیش کی جسے ہال میں موجود تمام افرادنے متفقہ طور پر منظور کرلیاجس کے بعد ہال ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے نعروں سے گونج اُٹھا ۔ آصف قاضی اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے ہال میں موجود مہمانوں کو مبارکبا پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ ایم کیو ایم کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے جونہایت اہمیت رکھتاہے۔اس روز بانی وقائدجناب الطاف حسین نے محروم ومظلوم مہاجروں کے حقوق کے لئے ایم کیوایم قائم کی اوربکھرے ہوئے مہاجروں کومتحد کیا ۔18 مارچ 2017ء ایم کیوایم کی تاریخ میں ایک خوبصورت باب کااضافہ ہے کہ آ ج کے دن لندن میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے قائد تحریک الطاف حسین کو’’ بابائے مہاجر قوم‘‘ کے خطاب سے نوازا،قائدتحریک الطاف حسین یقیناًقوم کے باپ کی حیثیت رکھتے ہیں، اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے حق پرست آج کے بعد سے قا ئد تحریک الطاف حسین کو بابائے مہاجر قوم کے نام سے لکھیں اورپکارے جائیں گے ۔ مقررین نے مزید کہاکہ بابائے مہاجر قوم و قائدتحریک الطاف حسین نے برادریوں،فقہ اور،مسلک کی زنجیروں میں بٹے ہوئے مہاجروں کو ایک تسبیح میں پرودیا اور انہیں ایک شناخت دی۔ قائد تحریک و بابائے مہاجر قوم الطاف حسین کے اس شاندار اقدام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے امسال سے اس دن کو یوم تاسیس کے ساتھ ساتھ مہاجر ڈے کے طور پربھی منا یا۔اس موقع پر زمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں کا جذبہ اور قائد تحریک و بابائے مہاجر قوم الطاف حسین سے محبت و اُنسیت دیدنی تھا۔تمام شہروں کی تقاریب میں روایتی کیک کاٹ کر اپنی خوشیوں کا اظہار کیا گیااور ساتھیوں نے گرمجوشی کے ساتھ بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ تمام چیپٹرز میں تجدید عہد وفابھی کیا گیا۔بعد ازاں حق پرستی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اسیر و لاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی کیلئے مقررین نے حکومت پاکستان اور پاکستان کی عدلیہ سے پُرزور اپیل کی ۔مزید براں مقررین نے تحریکی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پروگرام کے اختتام پرمقررین نے شہداء ایم کیو ایم کی مغفرت کے لئے دعا کی جبکہ قائد تحریک و بابائے مہاجر قوم الطاف حسین کی اچھی صحت ،درازی عمرکے لئے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔