Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے کارکن ندیم انصاری کا ماورائے عدالت قتل سراسرظلم و بربریت ہے ۔ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
Posted on: 3/1/2017 1
ایم کیوایم کے کارکن ندیم انصاری کا ماورائے عدالت قتل سراسرظلم و بربریت ہے ۔ندیم نصرتکنوینرایم کیوایم
آپریشن کامقصد ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرقتل کرنااور ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کو کچلناہے
اگست 2013ء سے کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے 72کارکن
ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم کے کارکنوں پرسرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکران پریہ دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ پی ایس پی ٹولے میں شامل ہوں یا پی آئی بی جائیں ورنہ عبرتناک موت یاسنگین مقدمات اوربرسوں تک جیل میں سڑنے کیلئے تیارہوجاؤ
ندیم انصاری پربھی سرکاری حراست میں یہی دباؤ ڈالاگیااورانکارکی صورت میں تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کر دیاگیا
مہاجروں پر ہونے والے مظالم کاسلسلہ دن بدن بڑھتاجارہاہے جن پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ ندیم نصرت
ہم نے ملک اوربیرون ملک مقیم کارکنوں سے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف کیالائحہ عمل اختیار کیاجائے
ایم کیوایم کے کارکن ندیم انصار ی کے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرائی جائے،
جواہلکار اس ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں ان کے خلاف قتل عمدکامقدمہ درج کیاجائے
وزیراعظم نوازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ندیم نصرت کا پرذور مطالبہ
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارندیم انصاری کے ماورائے عدالت قتل کا ازخودنوٹس لیں۔ندیم نصرت
انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے کارکن ندیم انصاری کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ندیم انصاری کو17دسمبر2016ء کوقصبہ کالونی کے علاقے سے رینجرزنے گرفتارکیاتھاجس کے بعد ان کاکوئی پتہ نہیں تھا۔ان کے اہل خانہ ان کیلئے رینجرز کے علاقائی ہیڈکوارٹراورپولیس اسٹیشن کے چکر لگاتے رہے لیکن ندیم انصاری کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا اورنہ ہی ندیم انصار ی کوکسی عدالت میں پیش کیاگیا،بالآخر ندیم انصاری کی تشددزدہ لاش اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں پائی گئی ۔ندیم انصاری کے جس پر بہیمانہ تشددکے نشانات تھے ۔ ندیم نصرت نے ندیم انصاری کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگست 2013ء سے کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے 72کارکن گرفتاری کے بعدانسانیت سوزتشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں اوراب ایک اورکارکن کواسی طرح گرفتاری کے بعد تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیاہے۔ ماورائے عدالت قتل کایہ واقعہ ایک بارپھراس کوثابت کرتاہے کہ اس آپریشن کامقصد ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کرقتل کرنا، انہیں سرکاری حراست میں انسانیت سوزتشددکانشانہ بنانااور ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کو کچلناہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ رینجرزاورسرکاری ایجنسیاں کراچی میں ان دنوں ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکرکے ،سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکران پریہ دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں قائم کئے گئے پی ایس پی ٹولے میں شامل ہوں یا پی آئی بی جائیں ورنہ عبرتناک موت یاسنگین مقدمات اوربرسوں تک جیل میں سڑنے کیلئے تیارہوجاؤ۔ یقیناًایم کیوایم کے کارکن ندیم انصاری پربھی سرکاری حراست میں یہی دباؤ ڈالاگیااورانکارکی صورت میں بہیمانہ تشددکے ذریعے ماورائے عدالت قتل کر دیاگیا۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ سراسرظلم ہے، بربریت ہے، انسانیت کاقتل ہے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں، ماورائے عدالت قتل کے واقعات اورمہاجروں پر ہونے والے مظالم کاسلسلہ دن بدن بڑھتاجارہاہے جن پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم نے ملک اوربیرون ملک مقیم کارکنوں سے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف کیالائحہ عمل اختیار کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے پرذور مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن ندیم انصار ی کے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرائی جائے،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جواہلکار اس ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں ان کے خلاف قتل عمد کامقدمہ قائم کیا جائے اورآپریشن کے نام پر یہ ظلم بندکرایاجائے ۔ ندیم نصرت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ وہ اس ماورائے عدالت قتل کا ازخودنوٹس لیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ماورائے عدالت قتل اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****
7/5/2025 10:21:33 AM
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي ميمبرن جي بابائي اردو مولوي عبدالحق مرحوم ج
...
16 Aug 2016
ٽريفڪ حادثي ۾ ظهور نيازي جي پٽ جي وفات تي قائد تحريڪ جناب الطاف حسين ج
...
16 Aug 2016
بابائي اردو مولوي عبدالحق مرحوم جي 55 هين ورسي جي موقعي تي ايم ڪيو ايم
...
16 Aug 2016
قانون نافذ ڪرڻ وارا ادارا ايم ڪيو ايم جي ڪنهن ڪارڪن کي گرفتار ڪن ته ان
...
16 Aug 2016
پي ايس 127 جي ننڍي چونڊ ۾ وسيم احمد ايم ڪيو ايم جا اميدوار هوندا. ايم
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي ميمبرن اظهار احمد خان ۽ اسلم آفريدي جميعت ع
...
15 Aug 2016
يوم آزادي جي موقعي تي ڪراچي ۾ اسٽريٽ ڪرائيم، لٽ مار ۽ عورتن سان ڇيڙ ڇا
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم جي طرفان طيب حسين حيدرآباد جا ميئر ۽ سهيل مشهدي ڊپٽي ميئر
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي طرفان رينجر ، پوليس ۽ ساده لباس ۾ ملبوس اهل
...
13 Aug 2016
ڪنوينر نديم نصرت جي صدارت ۾ ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جو اجلاس
...
13 Aug 2016
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us