Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ندیم انصاری کا ماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی اوران کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاتسلسل ہے، قائد تحریک الطاف حسین


ندیم انصاری کا ماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی اوران کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاتسلسل ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 3/1/2017 1
ندیم انصاری کا ماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی اوران کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں
کاتسلسل ہے، قائد تحریک الطاف حسین
ندیم انصاری کورینجرز نے 17، دسمبر2016ء کو گرفتارکیاتھا،ڈھائی ماہ تک انہیں حراست میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا، الطاف حسین
حراست کے دوران انہیں وحشیانہ تشددکا نشانہ بناکر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالاجاتارہا، الطا ف حسین
سیاسی وفاداری تبدیل کرنے سے انکارپر ندیم انصاری کو ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاش پھینک دی گئی، الطاف حسین
آج بھی رینجرز کے بریگیڈئیر ،میجراورکیپٹن رینک کے افسران کارکنان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، الطاف حسین
تین برسوں میں ایم کیوایم کے 70 سے زائد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے ، الطاف حسین 
آج تک ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز یا پولیس کے کسی اہلکار کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایاگیا، الطاف حسین
جوعناصر طاقت کے نشے میں آئین ، قانون اورانسانی حقوق کی دھجیاں بکھیررہے ہیں وہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ، الطاف حسین
ندیم انصاری سمیت ماورائے عدالت قتل کیے گئے تمام شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے،
صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف اورچیف جسٹس آف پاکستان سے قائد تحریک الطاف حسین کی اپیل

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے حراست کے دوران ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ ٹاؤن کے سینئرکارکن ندیم انصاری کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس عمل کو مہاجروں کی نسل کشی اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاتسلسل قراردیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 40، سالہ ندیم انصاری ولد طلحہٰ محمد ایم کیوایم قصبہ علیگڑھ ٹاؤن ، یونٹ 130 کے کارکن تھے ، انہیں مورخہ 17، دسمبر2016ء کو رینجرز اہلکاروں نے گرفتارکیاتھا اور حراست کے دوران انہیں وحشیانہ تشددکا نشانہ بناکردباؤ ڈالاجاتارہا کہ وہ اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ کے ٹولہ میں شمولیت اختیارکرلیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار حراست کے دوران ندیم انصاری کو تقریباًڈھائی ماہ تک بدترین تشددکا نشانہ بناکرسیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے اورسیاسی وفاداری تبدیل کرنے سے انکار کرنے پر چار روز قبل ندیم انصاری کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا اوران کی مسخ شدہ لاش اورنگی ٹاؤن میں پھینک دی گئی ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ کے نام اپنے آڈیوپیغامات اور خط کے ذریعہ ان کی توجہ مبذول کراتارہا ہوں کہ رینجرز کے بعض متعصب افسران مہاجردشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں ،آج بھی رینجرز کے بریگیڈئیر ،میجراورکیپٹن رینک کے افسران ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر جاکران کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے یا بھائی سے کہیں کہ الطاف حسین کا ساتھ چھوڑ دے اورفلاں گروپ میں شامل ہوجائیں ورنہ یاتو انکی مسخ شدہ لاش ملے گی یا اسے زندگی بھرجیل میں سڑنا پڑے گالیکن افسوس میری داد فریاد کاکوئی نوٹس نہیں لیاگیا اور آج ایک اور مہاجرنوجوان ، سفاک سرکاری اہلکاروں کی بربریت کانشانہ بن گیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتارکرنا ،انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا، سیاسی وفاداری تبدیل کرانے کیلئے انہیں حراست کے دوران انسانیت سوز تشددکانشانہ بنانااور ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاش سڑکوں پر پھنکنا مہاجروں کی نسل کشی اورانکے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کاتسلسل ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 70 سے زائد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے لیکن آج تک ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز یا پولیس کے کسی بھی اہلکار کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایاگیااورنہ ہی مظلوم مہاجرخاندانوں کو انصاف فراہم کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ جوعناصر طاقت کے نشے میں آئین ، قانون اورانسانی حقوق کی دھجیاں بکھیررہے ہیں اور مہاجروں کے گھروں میں صف ماتم بچھارہے ہیں وہ پاکستان کے آئین ، قانون اورانسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔
جناب الطاف حسین نے صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے پرزورمطالبہ کیا کہ ندیم انصاری کے ماورائے عدالت قتل کا فوری نوٹس لیاجائے ،ندیم انصاری سمیت ماورائے عدالت قتل کیے گئے تمام شہداء کے لواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے، ماورائے عدالت قتل میں ملوث رینجرز اورپولیس اہلکاروں کوگرفتارکرکے آئین اورقانون کے تحت سخت ترین سزا دی جائے اور مہاجروں کی نسل کشی اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے ندیم انصاری شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، آپ صبرکریں اوراللہ تعالیٰ کے انصاف پریقین رکھیں ، اس ہا ں دیر ہے اندھیر نہیں ہے ، انشاء اللہ حق پرست شہداء کالہورائیگاں نہیں جائے گا اور معصوم کارکنوں کے سفاک قاتلوں پر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ندیم انصاری کو شہادت کادرجہ عطافرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)

*****

9/8/2024 9:40:26 PM