ہماری تمام ترہمدردیاں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔الطاف حسین
ہم مظلوم کشمیری عوام کے دردکوسمجھتے ہیں اوران سے یکجہتی کااظہار کرتے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہماری تمام ترہمدردیاں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کے نام اپنے آڈیوپیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج یوم یکجہتی کشمیرہے، ہم مظلوم کشمیری عوام کے دردکوسمجھتے ہیں اوران سے یکجہتی کااظہار کرتے ہیں، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اورانہیںیقین دلاتے ہیں کہ اگرہمیں موقع ملاتوہم آگے بڑھ کران کی خدمت کریں گے۔
*****