Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان اوردیگر اسیروں کو رہا کیا جائے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
Posted on: 12/19/2016
رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان اوردیگر اسیروں کو رہا کیا جائے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی
پیپلزپارٹی کے رہنما جمہوریت کے دعوے کرتے ہیں لیکن انکی حکومت نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں آمریت قائم کررکھی ہے،
ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اورمہاجرعوام کے جمہوری حقوق سلب کررکھے ہیں
ایم کیوایم کے منتخب ارکان اسمبلی اورڈیڑھ ہزار سے زائدکارکنان جیلوں میں اسیرہیں جنہیں سیاسی بنیادوں پرگرفتارکرکے قیدکیاگیاہے
جمہوریت کی علمبردارپیپلزپارٹی کی حکومت میں ایم کیو ایم کامرکزنائن زیرواورتمام دفاتر غیرقانونی طورپرسیل ہیں اورایم کیوایم
کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے
کالعدم تنظیمیں کھلے عام جلسے جلوس کررہی ہیں جبکہ 75 سالہ رکن پروفیسرحسن ظفر عارف ، ترقی پسند رہنمامومن خان مومن اور
امجداللہ خان کونقص امن کے تحت گرفتارکرکے جیلوں میں ڈال دیاگیاہے
ایم کیوایم کے تمام دفاترکھولے جائیں ، انتقامی کارروائیاں بندکی جائیں اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدپابندی ختم کی جائے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان اوردیگر اسیروں کو رہا کیا جائے ۔اپنے ایک بیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سربراہ ،دیگر رہنما، وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے و زرااٹھتے بیٹھتے جمہوریت کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کی حکومت سندھ نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں آمریت کاراج قائم کررکھاہے، ایم کیوایم کے رہنماؤں، کارکنوں اورمہاجرعوام کے جمہوری حقوق سلب کررکھے ہیں۔کراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں میں کالعدم تنظیمیں کھلے عام جلسے جلوس کررہی ہیں، کالعدم تنظیموں کے نامی گرامی لوگ ان جلسے جلوسوں میں کھلے عام اشتعال انگیزی کررہے ہیں ،ان پر کوئی پابندی نہیں ہے،حکومت کی نظرمیں ان سے امن کوئی خطرہ نہیں جبکہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے 75 سالہ رکن پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف ، ترقی پسند رہنما مومن خان مومن اور امجداللہ خان کونقص امن کے تحت گرفتارکرکے جیلوں میں ڈال دیاگیاہے۔اسی طرح ایم کیوایم کے منتخب ارکان اسمبلی اورڈیڑھ ہزار سے زائدکارکنان جیلوں میں اسیرہیں جنہیں سیاسی بنیادوں پرگرفتارکرکے قیدکیاگیاہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ جمہوریت کی علمبردارپیپلزپارٹی کی حکومت میں ایم کیو ایم کامرکزنائن زیرواورتمام دفاتر غیرقانونی طورپرسیل ہیں اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے مطالبہ کیاکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف، مومن خان مومن، امجداللہ خان ، ارکان اسمبلی کنور نوید ،کامران فاروق، قمرمنصور،شاہدپاشا سمیت تمام سیاسی اسیروں کو فی الفوررہاکیاجائے،نائن زیروسمیت ایم کیوایم کے تمام دفاترکھولے جائیں ، ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی انتقامی کارروائیاں بندکی جائیں اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدپابندی ختم کی جائے۔
*****
9/16/2024 6:51:34 AM
حکومت ججوں کی تعداد اورمدت ملازمت میں اضافے اور چیف جسٹس کی تقرری کے ط
...
14 Sep 2024
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاپشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکت
...
13 Sep 2024
ایم کیوایم آسٹریلیا کی تنظیم نوکردی گئی ،تحریک کے سینئررکن عارف زبیری
...
11 Sep 2024
پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوق
...
10 Sep 2024
عوام کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعتوں کے سا تھ فوری طورپر مفاہمت (Reconc
...
09 Sep 2024
پاکستان کے طلبہ بنگلہ دیش کے طلبہ سے سبق حاصل کریں، حقیقی آزادی کے لئے
...
08 Sep 2024
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد کی گرفتاری کاواقعہ ریاست کے ماتھ
...
01 Sep 2024
بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اورپوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہ
...
30 Aug 2024
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سید نبیل احمد ، ح
...
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، ت
...
25 Aug 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us