متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورمصطفےٰ عزیزآبادی کی لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی ہمشیرہ ، بھابھی اوران کے بچوں عالیشان اوروجدان سے ملاقات
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شمائلہ عمران کی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی
شمائلہ عمران سینٹرل لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں ہیں۔ ان کی حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے فی الحال
ان کی ملاقات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے
شمائلہ عمران کی ہمشیرہ اوربھابھی نے شمائلہ عمران اوربچوں کاہرطرح سے خیال رکھنے پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے والد اور والدہ کوبھی فون پر شمائلہ عمرا ن کی طبیعت اوربچوں کی خیریت سے آگاہ کیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورمصطفےٰ عزیزآبادی نے اپنے اہل خانہ اورایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی ارکان کے ہمراہ لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی ہمشیرہ ، بھابھی اوران کے بچوں عالیشان اوروجدان سے ملاقات کی۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شمائلہ عمران کی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ شمائلہ عمران کی ہمشیرہ اوربھابھی نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے شمائلہ عمران اوربچوں کاہرطرح سے خیال رکھنے پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے والد اور والدہ کوبھی فون پر شمائلہ عمرا ن کی طبیعت اوربچوں کی خیریت سے آگاہ کیااورانہیں یقین دلایاکہ قائدتحریک الطاف حسین اوررابطہ کمیٹی کے ارکان شمائلہ عمران اور بچوں کاہرطرح خیال رکھ رہے ہیں اوراس سلسلے میں کسی قسم کی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔ واضح رہے کہ شمائلہ عمران سینٹرل لندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں چند روزپہلے ان کے جبڑے کاایک آپریشن ہواہے اوروہ انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں ہیں۔ ان کی حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے فی الحال ان کی ملاقات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے ۔