Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے کارکنان کے خلاف بلوے کی جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے ندیم نصرت کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 11/16/2016
ایم کیوایم کے کارکنان کے خلاف بلوے کی جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے
ندیم نصرت کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
کارکنان عزیزآباد میں واقع یادگار شہدائے حق پر جمع ہوکرجمہوری انداز میں نعرے لگارہے تھے ، ندیم نصرت
پرامن کارکنان نہ تو کسی قسم کی اشتعال انگیزی کررہے تھے اور نہ ہی کسی گاڑی کو روک رہے تھے ، ندیم نصرت
پولیس نے محض نعرے لگانے کی پاداش میں کارکنان کو گرفتارکرکے ان پر بلوے کے مقدمات بھی قائم کردیئے، ندیم نصرت
ایم کیوایم کے تمام کارکنان پر قائم جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں اور انہیں فوری رہا کیاجائے، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے کارکنان کے خلاف بلوے کی جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج ایم کیوایم کے کارکنان نے عزیزآباد میں واقع یادگار شہدائے حق پر جمع ہوکرجمہوری انداز میں نعرے لگائے اورپرامن رہتے ہوئے اپنے جوش وخروش کا اظہارکیا ۔ یہ پرامن کارکنان نہ تو کسی قسم کی اشتعال انگیزی کررہے تھے اور نہ ہی کسی گاڑی کو روک رہے تھے لیکن پولیس کی جانب سے محض نعرے لگانے کی پاداش میں نہ صرف ایم کیوایم کے کارکنان پر لاٹھی چارج کیاگیا بلکہ متعدد کارکنان کو گرفتارکرکے ان پر بلوے کے مقدمات بھی قائم کردیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج کرنا اور نعرے لگانا ہرپاکستانی شہری کا آئینی ، قانونی اورجمہوری حق ہے لیکن مہاجردشمنی میں ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو انکے بنیادی حق سے بھی محروم کیاجارہا ہے اور پرامن رہتے ہوئے جمہوری حق استعمال کرنے والے ایم کیوایم کے سات کارکنان کوجھوٹی ایف آئی آر میں ملوث کرکے انہیں پابند سلاسل کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ندیم نصرت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان پر قائم جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں اور انہیں فوری رہا کیاجائے ۔
*****
7/5/2025 7:03:14 PM
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us