متحدہ قومی موومنٹ نے 12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ، ایم کیوایم اعلامیہ
کمیٹی میں پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف ، ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ، مومن خا ن مومن ، امجداللہ خان، کنورخالدیونس، اشرف نور، اکرم راجپوت، اسمٰعیل ستارہ ادریس علوی ایڈوکیٹ اورشامل ہوں گے
رابطہ کمیٹی میں اوورسیز سے ڈاکٹر ندیم احسان ، واسع جلیل اور مصطفی عزیزآبادی شامل ہوں گے
عبوری رابطہ کمیٹی میں مزید اراکین کا اضافہ بعدمیں کیاجائے گا
پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، لیبرڈویژن ، شعبہ خواتین ، سندھ تنظیمی کمیٹی ، لیگل ایڈ کمیٹی ، میڈیکل ایڈ کمیٹی ، ایلڈرز ونگ
اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں کے ناموں کا اعلان اگلے مرحلے میں کیاجائے گا
کراچی کے 26، ٹاؤنز اور حیدرآباد کے نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلدہو گا ، سندھ کے دیگرزونوں کا تنظیمی سیٹ اپ برقراررکھنے کا فیصلہ
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں کے اجلاسوں میں تفصیلی مشاورت کے بعدفیصلے
بانی وقائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے تمام فیصلوں کی توثیق کردی
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے تحریک کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعدایم کیوایم کی 12، رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا ہے ۔ عبوری رابطہ کمیٹی میں پاکستان سے ممتاز دانشور پروفیسرڈاکٹر حسن ظفرعارف ، معروف قانون داں ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ ، امجداللہ خان، کنورخالدیونس، اشرف نور، اکرم راجپوت ، اسمٰعیل ستارہ ،ادریس علوی ایڈوکیٹ اورحیدرآباد سے سینئر سیاسی رہنماء مومن خا ن مومن شامل ہوں گے ۔عبوری رابطہ کمیٹی میں اوورسیز سے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم احسان ،ایم کیوایم کے سینئراراکین واسع جلیل اور مصطفی عزیزآبادی شامل ہوں گے ۔ یہ فیصلے گزشتہ کئی روز سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت جاری اجلاسوں میں کئے گئے جن میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم ایم کیوایم کے سینئراراکین سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ رابطہ کمیٹی میں مزید اراکین کا اضافہ بعد میں کیاجائے گا ۔ ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ، لیبرڈویژن ، شعبہ خواتین ، سندھ تنظیمی کمیٹی ، لیگل ایڈ کمیٹی ، میڈیکل ایڈ کمیٹی ، ایلڈرز ونگ اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داروں کے ناموں کا اعلان اگلے مرحلے میں کیاجائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کراچی کے 26 ٹاؤنز اور حیدرآبادزون کے نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیاجائے گاجبکہ اندرون سندھ کے دیگر تمام شہروں کا تنظیمی سیٹ اپ بھی بدستور برقراررکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔ بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں کیے گئے ان تمام فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔
*****