نائن زیرو اور ایم کیوایم کے دیگر دفاتر کو سیل کرنا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرکے جمہوری اقدار کی دھجیاں بکھیردی گئی ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔22، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو، خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات، کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے دفاترسیل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کے بعد ایم کیوایم کے دفاترکو سربمہر کرنا غیرجمہوری اورغیرقانونی عمل ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اندھادھند گرفتاریوں اور ایم کیوایم کے دفاترکو سیل کرکے ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرکے جمہوری اقدار کی دھجیاں بکھیردی گئی ہیں ۔