ایم کیو ایم کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کے دوسرے روز مزید دو افراد کی طبیعت بگڑ گئی
تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی کو حالت بگڑنے پر طبی کیمپ منتقل کردیا گیا
کیمپ میں اظہار یکجہتی کیلئے آئے 53 سالہ کے ایم او سی کے رکن جمیل احمد کی بھی حالت تشوشناک فوری طبی امداد فراہم
کراچی ۔۔۔ 19، اگست 2016ء
مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کے دوسرے روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی کی حالت تشویشناک۔ صحت بگڑنے پر ذاکر قریشی کو پریس کلب کے باہر موجود ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کے امدادی کیمپ میں منتقل کرکے انھیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ جبکہ اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ میں موجود ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ کے ایم او سی کے رکن جمیل احمد کی حالت بھی بگڑ گئی جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی حالت بہتر ہے۔