کراچی میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، میاں عتیق
طاقت کے بل بوتے پر غیر آئینی و غیرقانونی طور پر ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں
ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرانے کی بجائے لاشوں کے تحفے دیئے جاتے ہیں
لاہور۔۔۔۔17اگست2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کے صدر و حق پرست سینیٹر میاں عتیق نے کراچی میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف تعصب اور نفرت کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جارہا ہے جس میں آج تک ہزاروں کارکنان کو گرفتار کیا گیا ، ایک سو پچاس سے زائد کو لاپتہ کر دیا گیا اور باسٹھ کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں میاں عتیق نے کہا کہ ہم اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم اور نا انصانہیں بلکہ ہمارے لاپتہ کارکنان کو بازیاب کروانے کی بجائے لاشوں کے تحفے دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کی بجائے طاقت کی بالادستی ہے اور طاقت کے بل بوتے پر غیر آئینی و غیر قانونی طور پر ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں ۔