ظہورنیازی کے صاحبزادے اشعرنیازی کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت
کراچی۔۔۔16، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے روزنامہ جنگ لندن کے سابق ایڈیٹر ظہورنیازی کے صاحبزادے اشعرنیازی کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے اشعرنیازی مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اشعرنیازی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے