کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
کراچی کے ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کاجائزہ اور مختلف تجاویز پر تفصیلی غوروخوض
اجلاس میں کراچی کے 6 اضلاع کیلئے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی
ضلع شرقی کے چیئرمین کیلئے معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف ، ضلع وسطی کے چیئرمین کیلئے ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین شاکرعلی ،ضلع غربی کے چیئرمین کیلئے اظہاراحمد خان، وائس چیئرمین گلفراز خان خٹک ،ضلع جنوبی کے چیئرمین کیلئے ارشادعلی ،ضلع کورنگی کے چیئرمین کیلئے نیررضا اور وائس چیئرمین کیلئے رکن الدین کے ناموں پراتفاق
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔13، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں ہوا جس میں ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ناموں کاجائزہ لیاگیا اور مختلف تجاویز پر تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔ اجلا س میں متفقہ طورپر ضلعی شرقی کے چیئرمین کیلئے معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف ، ضلع وسطی کے چیئرمین کیلئے ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین شاکرعلی ، ضلعی غربی کے چیئرمین کیلئے اظہاراحمد خان، وائس چیئرمین گلفراز خان خٹک ،ضلعی جنوبی کے چیئرمین کیلئے ارشادعلی جبکہ ضلعی کورنگی کے چیئرمین کیلئے نیررضا اور وائس چیئرمین کیلئے رکن الدین کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔