ایم کیو ایم میرپورخاص زون کی یوسی 2-D کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ایوب کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں، الطاف حسین
مرحوم کے سوگواران کو صبر کی تلقین اور مرحوم کی مغفرت اور بلندئ درجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا
کراچی ۔۔۔ 10، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم میرپورخاص زون کی یوسی 2-D کے جوائنٹ آرگنائزر محمد ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگواران کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمامکارکنان دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلندئ درجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی۔