کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والے بم دھماکہ میں آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان کی شہادت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔8، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجے میں آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہزاد خان اور محمود خان اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے اور سفاک دہشت گردوں نے بم دھماکہ کی بزدلانہ کارروائی کرکے کئی معصوم وبے گناہ لوگوں کو خاک و خون میں نہلا دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی شہزاد خان اور محمود خان شہید کے تمام سوگواران آج ٹی وی اور ڈان نیوز کے عملے کے اراکین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)