ممتاز ادارہ اور معروف ہدایت کار ہ محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
محترمہ شمیم آرا مرحومہ نے پاکستان میں فلم انڈسٹری کو منفرد مقام دلایا، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
مرحومہ کی ملنسار اور شفیق شخصیت اور متاثر کن انداز لوگ بھلا نہیں پائیں گے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔5، اگست2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی ممتاز اداکارہ اور معروف ہدایت کار محترمہ شمیم آراء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محترمہ شمیم آرا مرحومہ نے پاکستان میں فلم انڈسٹری کو منفرد مقام دلایا اور مرحومہ کی ملنسار اور شفیق شخصیت اور متاثر کن انداز لوگ بھلا نہیں پائیں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے محترمہ شمیم آراء مرحومہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے