ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل ،گرفتارکارکنان کی جبری گمشدگیوں اورجھوٹے مقدمات میں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف بروزاتوار31؍جولائی سہ پہر3بجے عائشہ منزل تا مزارقائد پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائیگی
ریلی میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے کارکنان کے سوگوارلواحقین،لاپتہ اوراسیرکارکنان کے اہل خانہ اورکراچی کے حق پرست عوام بڑی تعدادمیں شرکت کرینگے
کراچی کے حق پرست عوام خصوصاًمائیں،بہنیں،بزرگ اورنوجوان ایم کیوایم کی پرامن احتجاجی ریلی میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں،رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی:۔۔۔30؍جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل ،گرفتارکارکنان کی جبری گمشدگیوں اورجھوٹے مقدمات میں کارکنان کی گرفتاریوں اورتنظیمی دفاترپربلاجواز چھاپوں کے خلاف31؍جولائی 2016ء بروز اتوار سہ پہر3بجے عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا تا مزارقائد پرامن احتجاجی ریلی کاانعقادکیاجائیگاجس میں ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل کارکنان کے لواحقین،لاپتہ اوراسیرکارکنان کے اہل خانہ سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورہمدردعوام بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے اورحکومتی مظالم کے خلاف اپنابھراندازمیں پرامن احتجاج رریکارڈکرائیں گے۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے مختلف قومتوں اوراکائیوں سے تعلق رکھنے والے کراچی کے حق پرست عوام خصوصاًماؤں،بہنوں،بزرگوں اورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اتوارکوعائشہ منزل سے مزارقائدتک نکلنے والی پرامن احتجاجی ریلی میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں اورحکومتی مظالم کے خلاف اپناپرامن احتجاج ریکارڈکرائیں۔