انشاء اللہ اسی سال اکتوبر میں امریکہ کا دورہ کروں گا۔الطا ف حسین
امریکہ کے تھنک ٹینک، این جی اوز، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبا کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے
وہ مجھ سے ملنا اور بات کرنا چاہتے ہیں اورمیرے لیکچرز سننا چاہتے ہیں ، میں نے ان کی دعوت قبول کرلی ہے
ایم کیوایم امریکہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ابھی سے میرے دورے کا شیڈول تیارکرلیں۔الطاف حسین
’’ ویلکم ویلکم۔۔۔ الطاف بھائی ویلکم ‘‘ ۔۔۔ کارکنوں اورہمدردوں کے نعرے
لندن۔۔۔23،جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ امریکہ کے تھنک ٹینک، این جی اوز، کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلباوطالبات کی جانب سے مجھے امریکہ کے دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے جومجھ سے ملنا اور بات کرنا چاہتے ہیں اورمیرے لیکچرز سننا چاہتے ہیں ، میں نے ان کی دعوت قبول کرلی ہے اور انشاء اللہ اسی سال اکتوبرمیں ، میں امریکہ کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے یہ بات آج واشنگٹن ڈی سی میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مظاہرے میں شریک تمام کارکنوں اورہمدردوں نے ’’ ویلکم ویلکم۔۔۔ الطاف بھائی ویلکم ‘‘کے فلک شگاف نعرے لگائے جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ ابھی سے میرے دورے کا شیڈول تیارکرلیں اور ایساپروگرام ترتیب دیں کہ میری سب سے ملاقات ہوجائے اور کسی کو شکایت کاموقع نہ ملے ۔