متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا ۲۰ واں سالانہ کنونشن دارالخلافہ واشنگٹن ڈی سی میں آغاز ہو گیا۔امریکہ بھر سے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
کنونشن کے پہلے سیشن میں کنونشن کا تعارف جبکہ ۲۳ جولائی کو ہونے والے مظاہرے کے اغراض مقاصد پر روشنی ڈالی گئی
دوسرے سیشن میں ایم کیو ایم امریکہ کے خصوصی سالانہ مجلہ کا اجراء کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے کا کارکنان کی تنظیمی نشست سے خطاب کیا
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔23، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا ۲۰ واں سالانہ کنونشن امریکہ کے دارالخلافہ واشنگٹن میں شروع ہوگیا ہے۔ امریکہ بھر سے کارکنان کے قافلے کنونشن کے میں شرکت کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ چکے ہیں جبکہ وہائٹ ہاؤس پرکل کے مظاہرے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کنونشن کے پہلے روز دو سیشنز کا انعقاد ہوا۔ کنونشن کے پہلے سیشنز میں کنونشن کمیٹی کے انچارج عدنان نقوی نے کنونشن کا باقاعدہ تعارف اور اس سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جبکہ مظاہرہ کمیٹی کے انچارج عارف صدیقی نے مظاہرہ کی تیاریوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے مظاہرے کی اہمیت اور اغراض و مقاصدپر روشنی ڈالی۔شعبہ خواتین کی ذونل انچارج انجم عارف نے ایم کیو ایم امریکہ کے تحت تمام زونل انچارجز، چیپٹرانچارجز، شعبہ جاتی انچارجز کا مختصر تعارف کرایا جبکہ سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے سیشن سے افتتاحی خطاب کیا ۔ کنونشن کے دوسرے سیشن میں خصوصی سالانہ مجلہ کا اجراء کیا گیاجبکہ مجلہ کے مدیر ڈاکٹر انوار احمد نے مجلہ کمیٹی کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے مجلہ میں شامل کئے جانے والے مضامین اور تحریکی لٹریچر اور اسکی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے مجلہ کمیٹی کو خوبصورت اور عصر حاضر سے مطابقت رکھتے تحریکی لٹریچر پر مبنی مجلہ کے اجراء پر کمیٹی کو خصوصی شاباش دی۔ آخری سیشن میں انہوں نے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کیا۔ کنونشن کے سیشنز میں
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین محفوظ حیدری، کامران حیدر، شمیم ، صدیقی ، جنید فہمی، گل محمد، کمیونیکشن اینڈ میڈیا سیل کے ذمہ دران و کارکنان سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔